Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

119 - 540
(باب خیار الرؤیة ) 
(٥٥)قال ومن اشتری شیئا لم یرہ فالبیع جائز ولہ الخیار ذا رآہ ن شاء أخذہ بجمیع الثمن ون شاء ردہ   ١    وقال الشافع لا یصح العقد أصلا لأن المبیع مجہول.   ٢    ولنا قولہ علیہ الصلاة 

(  باب خیار الرؤیة  )
ضروری نوٹ:  کسی چیز کو دیکھے بغیر خرید لے تو اس وقت دیکھنے کے بعد چاہے تو خریدے اور چاہے تو نہ خریدے ایسے اختیار کو خیار رویت کہتے ہیں۔خیار رویت جائز ہے اس کی دلیل یہ حدیث ہے۔  عن ابی ھریرة قال قال رسول اللہ من اشتری شیئا لم یرہ فھو بالخیار اذا راٰہ ۔ (دار قطنی ،کتاب البیوع ،ج ثالث، ص ٥، نمبر ٢٧٧٩ سنن للبیھقی ، باب من قال یجوز بیع العین الغائبة ،ج خامس ،ص ٤٤٠، نمبر ١٠٤٢٦) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مبیع کو نہ دیکھا ہو تو دیکھنے کے بعد اس کو لینے اور نہ لینے کا اختیار ہوگا۔
ترجمہ  :  (٥٥)  کسی نے ایسی چیز خریدا جسکو دیکھا نہیں ہے تو بیع جائز ہے ، اور اس کو خیار رویت ہے ، جب دیکھ لے ، چاہے تو پورے ثمن سے لے اور چا ہے تو رد کر دے ۔  
 تشریح  :  کسی نے بغیر دیکھے کوئی چیز خریدی تو خرید سکتا ہے ، بیع جائز ہے ، لیکن چونکہ بغیر دیکھے خریدا ہے اس لئے دیکھنے کے بعد اس کو خیار رویت ملے گا ، دیکھنے کے بعد چاہے تو لے اور چاہے تو نہ لے چاہے اس میں کوئی عیب نہ ہو ، لیکن لے گا پوری ہی قیمت میں لے ،قیمت میں کمی نہیں ہوگی ، ہاں بائع اپنی  طرف سے کمی کر دے تو یہ الگ بات ہے ۔  
وجہ  : (١) کیونکہ دیکھنے سے پہلے اس کی رغبت کاملہ نہیں ہے اور نہ وہ اس پر راضی ہے ۔اور پہلے گزر گیا کہ رضامندی کے بغیر بیع نہیں ہوگی (٢)اوپر حدیث گزری  ۔ عن ابی ھریرة قال قال رسول اللہ ۖ من اشتری شیئا لم یرہ فھو بالخیار اذا راٰہ ۔(دار قطنی ، کتاب البیوع، ج ثالث، ص ٥ ،نمبر ٢٧٧٩ مصنف ابن ابی شیبة ٢ فی الرجل اشتری و لا ینظر الیہ من قال ھو بالخیار اذا راٰہ ان شاء اخذ وان شاء ترک، ج رابع ،ص٢٧٣، نمبر ١٩٩٦٧)اس حدیث سے پتہ چلا کہ دیکھنے کے بعد مشتری کو لینے اور نہ لینے کا اختیار ہوگا۔ 
ترجمہ  :  ١   امام شافعی   نے فرمایا کہ عقد بالکل صحیح نہیں ہوگا اس لئے کہ مبیع مجہول ہے ۔ 
تشریح  : امام شافعی   نے فرمایا کہ چونکہ مبیع دیکھی نہیں ہے اس لئے مبیع مجہول رہی اس لئے بیع ہی نہیں ہوگی ۔ 
ترجمہ :  ٢ ہماری دلیل حضور ۖ کا قول ہے جس نے کسی چیز کو بغیر دیکھے خریدا اس کو اختیار ہے جب دیکھے  یہ دیث اوپر دو 

Flag Counter