Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

400 - 540
(باب الاستحقاق )
(225)ومن اشتري جارية فولدت عندہ فاستحقہا رجل ببينة فنہ يا?خذہا وولدہا ون ا?قر بہا لرجل لم يتبعہا ولدہا 1 ووجہ الفرق ا?ن البينة حجة مطلقة فنہا کاسمہا مبينة فيظہر بہا ملکہ 

(باب الاستحقاق)
ترجمہ  : (٢٢٥) کسی نے باندی خریدی پھر مشتری کے پاس باندی نے بچہ دیا ، پھر کوئی آدمی گواہ کے ذریعہ باندی کا مستحق ہوا تو وہ آدمی باندی کو بھی لیگا اور اس کے بچے کو بھی لیگا ، اور اگر مشتری نے باندی کا کسی کے لئے اقرار کیا تو بچہ باندی کے ساتھ نہیں جائے گا ۔
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ قاضی کا فیصلہ حجت مطلقہ ہے اس لئے بنیاد سے ملکیت ثابت ہوگی ، اور اقرار کرنا حجت قاصرہ ہے اس لئے اقرار کے وقت سے کسی کی ملکیت ثابت ہوگی ۔ 
تشریح  : مثلا زید نے عمر کے ہاتھ میں باندی بیچی ، باندی نے عمر مشتری کے یہاں بچہ دیا ، اس کے بعد خالد نے گواہ کے ذریعہ ثابت کردیا کہ یہ باندی میری ہے تو باندی کے ساتھ اس کا بچہ بھی خالد کو ملے گا ۔ اور اگر مشتری نے اقرار کیا کہ یہ باندی خالد کی ہے تو باندی کا بچہ خالد کو نہیں ملے گا ۔ 
وجہ  : (١) یہاں بنیادی فرق یہ ہے کہ خالد نے جب گواہ کے ذریعہ ثابت کیا کہ یہ باندی میری ہے تو یقین یہ کیا جائے گا کہ بائع کے یہاں سے ہی یہ باندی خالد کی ہے ، اور یہ بچہ جو پیدا ہوا ہے وہ خالد کی ملکیت میں پیدا ہوا ہے ، اس لئے باندی کے ساتھ بچہ بھی خالد کو ملے گا، کیونکہ گواہ کو پیش کرنا اور قاضی کا فیصلہ کرنا حجت کاملہ ہے ۔ اور عمر مشتری نے خالد کے لئے اقرار کیا تو یوں سمجھا جائے گا کہ اب تک باندی خالد کی ہے اور خالد کی ملکیت میں بچہ پیدا ہوا ہے ، اب اقرار کے بعد باندی خالد کو ملے گی اس لئے بچہ باندی کے ساتھ نہیں جائے گا ، کیونکہ وہ باندی سے الگ ہوچکا ہے ، کیونکہ اقرار کرنا حجت قاصرہ ہے ۔۔ہاں عمر اس بات کا اقرار کرے کہ بچہ بھی خالد کا ہے تو اب اس اقرار کی بنیاد پر بچہ خالد کو ملے گا ، باندی کے تابع ہوکر نہیں ۔ 
ترجمہ  : ١  فرق کی وجہ یہ ہے کہ گواہ حجت مطلقہ ہے اس لئے کہ لفظ بینہ اپنے نام کی طرح واضح کرنے والا ہے ، اس لئے بینہ کے ذریعہ سے مستحق کی ملک بنیاد سے ہی ظاہر ہوگی، اور بچہ ماں کے ساتھ پہلے سے متصل تھا اس لئے مستحق کے لئے ہوگا۔   
لغت  : حجت مطلقہ : گواہ کے ذریعہ قاضی کے فیصلے کے بعد یہ سب پر نافذ ہوسکتا ہے اس لئے اس کو٫ حجت مطلقہ ،کہتے ہیں، اسی کو حجت کاملہ کہتے ہیں ۔حجة قاصرة : اقرار کرنے کی وجہ سے صرف اقرار کرنے والے پر اس کا حکم نافذ ہوتا ہے اس لئے اس کو 

Flag Counter