Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

424 - 540
(باب السلم )
(٢٣٩)السلم عقد مشروع بالکتاب وہو آیة المداینة فقد قال ابن عباس رض اللہ عنہما أشہد أن اللہ تعالی أحل السلف المضمون ١ وأنزل فیہا أطول آیة ف کتابہ وتلا قولہ تعالی یا أیہا الذین آمنوا ذا تداینتم بدین لی أجل مسمی فاکتبوہ الآیة. وبالسنة وہو ما رو أنہ علیہ الصلاة والسلام نہی عن بیع ما لیس عند النسان ورخص ف السلم والقیاس ون کان یأباہ ولکنا  

(  باب السلم  )
ضروری نوٹ : بیع سلم کا مطلب یہ ہے کہ قیمت ابھی لے اور مبیع کچھ دنوں کے بعد دے۔اس بیع کو بیع سلم کہتے ہیں۔
ترجمہ  : (٢٣٩)  بیع سلم مشروع عقد ہے قرآن پاک کی آیت سے اور وہ دین کرنے کی آیت ہے ، چنانچہ حضرت ابن عباس  نے فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی نے سلف مضمون کو حلال کیا ہے اور
ترجمہ  : ١   اس بارے میں قرآن کریم میں لمبی آیت اتاری ہے ، اور اللہ تعالی کا قول تلاوت کی۔ یا ایھا الذین آمنوا اذا تداینتم بدین الی اجل مسمی فاکتبوہ ۔ (آیت ٢٨٢ ،سورة البقرة ٢) اور حدیث کی وجہ سے حلال ہے چنانچہ حضور علیہ السلام سے روایت ہے ، کہ انسان کے پاس جو چیز نہ ہو اس کی بیع نہ کرے ، اور بیع سلم کے بارے میں رخصت دی ، اور قیاس اگر چہ اس کا انکار کرتا ہے لیکن حدیث کی وجہ سے ہم نے اس کو چھوڑ دیا ، اور قیاس کی وجہ یہ ہے کہ مسلم فیہ معدوم ہے ۔ 
تشریح  :  بیع سلم مشروع عقد ہے ، چانچہ حضرت ابن عباس  نے آیت مداینت ، یعنی دین لینے کی آیت اس سلسلے میں تلاوت کی اور فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی نے بیع سلم کو حلال قرار دیا یہ آیت اوپر گزر گئی ہے ۔ اور حدیث جس میں بیع سلم کرنے کی اجازت دی ہے وہ یہ ہے ۔عن ابن عباس قال قدم النبی ۖ المدینة وھم یسلفون بالثمر السنتین والثلاث فقال من اسلف فی شیء ففی کیل معلوم ووزن معلوم الی اجل معلوم ۔ (بخاری شریف ، باب السلم فی وزن معلوم ،ص ٣٥٧ ،نمبر ٢٢٤٠ مسلم شریف ، باب السلم ،ص ٧٠١، نمبر ٤١١٨١٦٠٤) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بیع سلم جائز ہے اور تین شرطوں کا بھی علم ہوا کہ مبیع کی کیل،وزن اور مدت معلوم ہوں ۔(٣) صاحب ہدایہ نے جو حدیث ذکر کی ہے یہ اوپر کی حدیث اور اس حدیث کا مجموعہ ہے ۔ذکر عبد اللہ بن عمر قال قال رسول اللہ  ۖ.....ولا بیع ما لیس عندک۔ (ابو داؤد شریف ، باب فی الرجل ببیع ما لیس عندہ ،ص ٥٠٥،نمبر ٣٥٠٤ ترمذی شریف، باب ما جاء فی کراہیة  بیع ما لیس عندہ ، ص ٣٠٠،نمبر ١٢٣٢)  (٤)عن حکیم بن حزام قال نھانی رسول اللہ ان ابیع ما لیس 

Flag Counter