Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

395 - 540
(باب الحقوق)
 (٢٢٢)ومن اشتری منزلا فوقہ منزل فلیس لہ الأعلی لا أن یشتریہ بکل حق ہو لہ أو بمرافقہ 

(باب الحقوق)
ضروری نوٹ : حقوق کا مطلب یہ ہے کہ مکان خریدا تو کون کون سی چیز بیع میں داخل ہوگی، اور کون سی چیز داخل نہیں ہوگی  
لغت : بیت :… بیت کا معنی ہے رات گزارنا ، جس کمرے میں چہار دیواری ہو، چھت ہو اور دروازہ ہو اس کو بیت کہتے ہیں ، اردو میں اس کو کمرہ ، حجرہ ، اور کوٹھری  کہتے ہیں ، بیت میں دوسرا کمرہ داخل نہیں ہے ۔ 
منزل : …بیت سے بڑا ہوتا ہے ، اس میں چند کمرے ہوں ، باورچی خانہ ہو اور پاخانہ ہو  اس کو منزل کہتے ہیں ، اس میں صحن اور اوپر کی منزل داخل نہیں ہوتی ۔ 
دار :… دار کا معنی ہے ، گھومنا ، کوٹھی کے چاروں طرف چہار دیواری ہوتی ہے اس کے اندر جتنے منزل ہوں ، یا مکانات ہوں دار سب کو شامل ہیں۔
یہاں چار الفاظ ہیں، جنکی تشریح ضروری ہے ۔ 
 ]١[  بکل حق ھو لہ…اس گھر کے جتنے حقوق ہیں ان کے ساتھ خریدتا ہوں۔ 
]٢[  بکل مرافقہ …اس گھر  کی جتنی مدد کی چیزیں ہیں ان کے ساتھ خریدتا ہوں۔
]٣[ بکل قلیل و کثیر ھو فیہ…اس گھر کے ساتھ جتنی تھوڑی بہت چیز ہے اس کے ساتھ خریدتا ہوں۔ 
]٤[ بکل قلیل و کثیر ھو منہ…اس گھر کے ساتھ جتنی تھوڑی بہت چیز ہے اس کے ساتھ خریدتا ہوں۔
ان چاروں الفاظ کا مطلب یہ ہے کہ وہ چیز گھر میں داخل نہیں ہے ، لیکن اس کے متعلقات میں سے ہے ، اس لئے یہ الفاظ بول کر خریدا تو وہ چیز بیع میں شامل ہوجائے گی ، مثلا منزل میں راستہ داخل نہیں ہے لیکن بمرافقہ ، کہا تو راستہ بیع میں داخل ہوجائے گا ۔    
ترجمہ  : (٢٢٢) کسی نے منزل خریدی اور اس کے اوپر ایک منزل ہے تو مشتری کو اوپر والی منزل نہیں ملے گی ، مگر منزل کو بکل حق ھولہ ۔یا بکل حق ھو بمرافقہ ۔ یا بکل قلیل وکثیرھو فیہ ، یا بکل قلیل وکثیر ھو منہ ، کہہ کر خریدے تو اوپر کی منزل بیع میں داخل ہوجائے گی ۔ 
ٍ تشریح  :  اوپر بتایا کہ منزل میں نیچے کے کمرے، باورچی خانہ اور پاخانہ داخل ہوں گے اوپر کی منزل تو اسی کی مثل ہے اس لئے داخل نہیں ہوگی ، لیکن اوپر کی منزل نیچے کی منزل کے تابع ہے ، کیونکہ اس کی بنیاد نیچے کی منزل پر ہے اس لئے ، اگر منزل کو 

Flag Counter