Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

95 - 540
المدة بالنکاح لا تصیر أم ولد لہ عندہ خلافا لہما.  ٩    ومنہا ذا قبض المشتر المبیع بذن البائع ثم أودعہ عند البائع فہلک ف یدہ ف المدة ہلک من مال البائع لارتفاع القبض بالرد لعدم الملک عندہ وعندہما من مال المشتر لصحة الیداع باعتبار قیام الملک.  ٠ ١    ومنہا لو کان المشتر عبدا مأذونا لہ فأبرأہ البائع من الثمن ف المدة بق علی خیارہ عندہ لأن الرد امتناع عن التملک والمأذون لہ یلیہ وعندہما بطل خیارہ لأنہ لما ملکہ کان الرد منہ تملیکا 

کے نزدیک مشتری کی ام ولد نہیں بنے گی ، خلاف صاحبین  کے ۔
تشریح:  یہ چوتھی نظیر ہے ۔مشتری نے پہلے سے بائع کی باندی سے نکاح کیا تھا جسکی وجہ سے حمل تھا ، اب مشتری نے اس باندی کو خریدا اور خیار شرط لیا ، اسی دوران باندی نے بچہ دیا تو اس بچے کی وجہ سے امام ابو حنیفہ  کے نزدیک مشتری کی ام ولد نہیں بنے گی ، کیونکہ جس وقت بچہ دیا اس وقت یہ عورت مشتری کی ملک میں نہیں تھی ، اس لئے اس کی ام ولد نہیں بنے گی ، کیونکہ ام ولد اس وقت بنے گی جبکہ مشتری کی ملک میں بچہ دیا ہو ۔ اور صاحبین  کے نزدیک بچہ دیتے وقت باندی مشتری کی ملک میں ہے اس لئے یہ باندی مشتری کی ام ولد بن جائے گی ۔     
ترجمہ:  ٩   ]٥[ ان نظائر میں سے  یہ ہے کہ ۔ اگر مشتری نے بائع کی اجازت سے مبیع پر قبضہ کیا  پھر اس کو بائع کے پاس امانت رکھا اور بائع کے ہاتھ میں خیار کی مدت میں ہلاک ہوئی ، تو بائع کے مال میں سے ہلاک ہوئی ، واپس کرنے کی وجہ سے قبضہ مرتفع ہونے کی وجہ سے ، امام ابو حنیفہ  کے نزدیک مشتری کی ملک نہ ہونے کی وجہ سے ، اور صاحبین  کے نزدیک مشتری کے مال میں سے ہلاک ہوا ، اس لئے کہ بائع کے پاس امانت رکھنا صحیح ہے اس لئے کہ اس کی ملکیت ہے ۔ 
تشریح: ]یہ پانچویں نظیر ہے [مشتری کا خیار شرط تھا ، اس دوران اس نے بائع کی اجازت سے مبیع پر قبضہ کیا پھر بائع ہی کے پاس امانت کے طور پر رکھ دیا ، اور وہ مبیع بائع کے پاس ہلاک ہو گئی ، تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک بائع کی چیز ہلاک ہوئی ، اس کی وجہ یہ ہے کہ مشتری نے جب قبضہ کیا تو وہ مالک نہیں بنا ، اس لئے جب بائع کے پاس امانت رکھی تو اپنی چیز امانت نہیں رکھی ، بلکہ بائع ہی کی چیز اس کو واپس کر دی اور اپنا قبضہ ختم کر دیا ، اس لئے بائع ہی کی چیز ہلاک ہوئی۔ اور صاحبین  کے یہاں مشتری مبیع پر قبضہ کے بعد مالک بن گیا ، اس لئے جب بائع کے پاس امانت رکھی تو مشتری نے اپنی چیز امانت رکھی ، اس لئے مشتری کی چیز ہلاک ہوئی ۔  
 ترجمہ: ١٠  ]٦[ ان نظائر میں سے یہ ہے کہ اگر خریدنے والا ماذون لہ غلام ہو ، اور خیار کی مدت میں بائع نے اس کو قیمت 

Flag Counter