Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

94 - 540
یصیر کالمنشء للعتق بعد الشراء فیسقط الخیار    ٦   ومنہا أن حیض المشتراة ف المدة لا یجتزأ بہ عن الاستبراء عندہ وعندہما یجتزأ    ٧   ولو ردت بحکم الخیار لی البائع لا یجب علیہ الاستبراء عندہ وعندہما یجب ذا ردت بعد القبض.    ٨   ومنہا ذا ولدت المشتراة في 

مالک بننا نہیں ہو تا ۔ اس لئے مالک بننے کا معاملہ بعد کا ہے ۔ 
 ترجمہ:  ٦  ]٣[اس نظائر میں سے یہ ہے کہ خریدی ہوئی باندی کو خیار کی مدت میں حیض آنا امام ابو حنیفہ  کے نزدیک استبراء کے لئے کافی نہیں ہے ، اور صاحبین  کے نزدیک کافی ہے ۔ 
تشریح:   یہ تیسری نظیر ہے ۔ مشتری کے خیار لینے کے با وجود باندی پر مشتری کی ملکیت ہو گئی ، اس لئے خیار کی مدت] تین دن میں [ باندی کو حیض آجائے تو یہ حیض صاحبین  کے نزدیک استبراء کا حیض شمار کیا جائے گا ، اس لئے خیار کی مدت ختم ہونے کے بعد مشتری پر دوبارہ استبراء کرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔اور امام ابو حنیفہ  کے نزدیک خیار کی مدت میں مشتری کی ملکیت نہیں تھی اس لئے یہ حیض مشتری کی ملکیت میں نہیں آیا اس لئے بعد میں دوبارہ استبراء کرانا ہو گا ، یہ حیض استبراء کے لئے کافی نہیں ہے ۔   
لغت: استبراء : براء سے مشتق ہے ، باندی کے خریدنے کے بعد ایک حیض گزروانا پڑتا ہے ، تاکہ پتہ چل جائے کہ اس باندی کے پیٹ میں بائع کا حمل نہیں ہے ، اس کو ٫استبراء ، کہتے ہیں ۔ ملک بدلنے پر استبراء لازم ہو تا ہے ۔
ترجمہ: ٧  اور اگر خیار کے حکم سے بائع کی طرف لوٹ گئی تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک بائع پر استبراء واجب نہیں ہے ، اور صاحبین  کے نزدیک واجب ہے اگر قبضے کے بعد واپس کی گئی ہو ۔ 
 تشریح:  یہ پہلے مسئلے ہی کا ضمیمہ ہے ۔ باندی خریدی اور مشتری نے اختیار لے لیا ، اور خیار کے ماتخت باندی بائع کے پاس واپس ہو گئی تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک بائع پر استبراء کی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ استبراء لازم ہو تا ہے ملک بدلنے سے ،اور یہاں بائع کی ملک سے نکل کر مشتری کی ملک میں داخل نہیں ہوئی ، اور نہ پھر مشتری کی ملک سے نکل کر بائع کی ملک میں داخل ہوئی ، اس لئے چونکہ تبدیل ملک نہیں ہوئی اس لئے بائع پر استبراء لازم نہیں ہو گی۔اور صاحبین  کے نزدیک یہ ہے کہ خیار کے دوران اگر مشتری نے قبضہ کیا ہے اور بائع کی طرف واپس آئی تو بائع پر استبراء واجب ہے ، کیونکہ انکے قاعدے کے مطابق باندی مشتری کی ملک میں داخل ہو گئی ، اور پھر بائع کی ملک میں داخل ہوئی ہے اور قبضہ بھی ہوا ہے ، تو چونکہ تبدیل ملک ہوئی اس لئے بائع پر استبراء واجب ہے۔
ترجمہ:  ٨  ]٤[ اس نظائر میں سے یہ ہے کہ خریدی ہوئی باندی نے مدت خیار میں نکاح کی وجہ سے بچہ جنا ، تو امام ابو حنیفہ 

Flag Counter