Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

93 - 540
کانت ثیبا    ٣   ولہذہ المسألة أخوات کلہا تبتن علی وقوع الملک للمشتر بشرط الخیار وعدمہ    ٤   منہا عتق المشتری علی المشتر ذا کان قریبا لہ ف مدة الخیار   ٥    ومنہا عتقہ ذا کان المشتر حلف ن ملکت عبدا فہو حر. بخلاف ما ذا قال ن اشتریت فہو حر لأنہ 

ترجمہ: ٣  اس مسئلے کے لئے بہت سے نظائر ہیں ، کل اس بات پر مبنی ہیں کہ ]صاحبین  کے یہاں [ خیار شرط کے باوجود مشتری کی ملک واقع ہو جاتی ہے ، اور امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ملک واقع نہیں ہوتی ۔
تشریح:  یہاں اس مسئلے کے لئے٧ نظاہر پیش کر رہے ہیں ، سب اس بات پر متفرع ہیں کہ ، مشتری خیار شرط لیا ہو تب بھی صاحبین کے نزدیک مشتری مبیع کا مالک ہو جائے گا ، اور امام ابو حنیفہ  کے نزدیک مالک نہیں ہو گا ۔ 
ترجمہ:  ٤  ]١[اس میں سے خریدے ہوئے غلام کا مشتری پرآزاد ہو نا ہے اگر وہ رشتہ دار ہو مدت خیار میں ۔ 
تشریح:یہاں سے ان سات مسئلوں کی وضاحت ہے ۔ ] پہلی نظیر [مشتری نے اپنے قریبی رشتہ دار کو خریدا ، اور خیار شرط لے لیا تو صاحبین  کے نزدیک مشتری رشتہ دار کا مالک بن گیا اس لئے وہ آزاد ہو جائے گا ۔ اور امام ابو حنیفہ  کے نزدیک مالک نہیں بنا اس لئے آزاد نہیں ہو گا ۔
 ترجمہ:٥  ]٢[ان نظائر میں سے مبیع کا آزاد ہونا ہے اگر مشتری نے قسم کھائی ہو کہ اگر میں غلام کا مالک بنا تو وہ آزاد ہے ، بخلاف جبکہ کہا کہ اشتریت، اگر میں نے خریدا ] تو وہ آزاد ہے [ کیونکہ وہ خریدنے کے بعد آزادی کو ایجاد کرنے والا ہو جائے گا ، اس لئے خیار ساقط ہو جائے گا ۔ 
تشریح: یہ دوسری نظیر ہے ۔ یہاں دو الفاظ کی تشریح ہے اور اس پر دو مسئلوں کی تفریع ہے ]١[  مشتری نے قسم کھائی ٫ ان ملکت عبدا فھو حر ، ] اگر میں غلام کا مالک  بنا تو وہ آزاد ہے [  اس کے بعد خیار کی شرط پر غلام خریدا ، تو صاحبین  کے نزدیک خیار کے باوجود غلام کا مالک بن گیا اس لئے وہ آزاد ہو جائے گا ، اور ختم ہو جائے گا ۔ اور امام ابو حنیفہ  کے نزدیک  خیار کے زمانے تک مالک نہیں بنا ہے ، اس لئے ابھی غلام آزاد نہیں ہو گا اور خیار بھی ختم نہیں ہو گا ۔ ]٢[ بخلاف سے دوسرے جملے کی تشریح ہے ۔ کسی نے کہا ٫ اناشتریت عبدا فھو حر، ] اگر میں نے غلام خریدا تو وہ آزاد ہے [ اس کے بعد خیار شرط کے ساتھ غلام خریدا تو سب کے نزدیک غلام آزاد ہو جا ئے گا ، کیونکہ ایجاب اور قبول کے بعد خریدنا ] اشتریتُ [پا یا گیا ۔اور جب غلام مشتری کی جانب سے آزاد ہو گیا تو خیار ختم ہو جائے گا ، اور بیع تام ہو جائے ۔ 
لغت: ملکتُ ، اور اشتریت ُ ، میں فرق یہ ہے کہ ایجاب اور قبول کے بعد ہی خریدنا ہو گیا اس لئے اشتریتُ ہو گیا ، اسی کو مصنف نے منشی ء للعتق ، کہا ہے ، آزاد گی کو پیدا کرنے والا ۔، اور خیار ختم ہونے کے بعد مالک بننا ہوتا ہے ، صرف خریدنے سے 

Flag Counter