Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

92 - 540
الوطء بحکم النکاح(٤٤)  لا ذا کانت بکرا   ١   لأن الوطء ینقصہا وہذا عند أب حنیفة    ٢    وقالا یفسد النکاح لأنہ ملکہا ون وطئہا لم یردہا لأن وطأہا بملک الیمین فیمتنع الرد ون 

مالک سے خرید لیا اور تین دن کا خیار شرط لے لیا ، تو چونکہ ابھی تین دن تک اس کی ملکیت میں داخل نہیں ہوئی اس لئے بیوی سے نکاح نہیں ٹوٹے گا ، جب خیار ختم کرکے شوہر اس باندی کا مالک ہو جائے گا ، تب اس کا نکاح ٹوٹے گا ۔ اور اس تین دن کے درمیان شوہر نے اس باندی سے وطی کر لی تو بیوی ہونے کی وجہ سے وطی کی اپنی باندی ہو نے کی وجہ سے وطی نہیں کی ہے ، اس لئے اس وطی کے باوجود باندی کو خیار شرط کے ماتحت واپس کرنا چاہے تو کر سکتا ہے ، یہ وطی کر نا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ خیار ختم کر کے باندی بنانے کیلئے وطی کی ہے ، کیونکہ بیوی ہونے کی حیثیت سے پہلے سے وطی کرنا جائز تھا ، اسی اعتبار سے وطی کی ہے    
 اصول : خیار شرط لینے کی وجہ سے مشتری مبیع کا مالک نہیں ہوتا ۔ 
ترجمہ:(٤٤)  مگر جبکہ بیوی باکرہ ہو ۔
ترجمہ: ١  اس لئے کہ وطی عورت کو عیب دار کردے گی۔ یہ امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ہے ۔ 
تشریح: بیوی کسی کی باندی تھی اور وہ ابھی تک باکرہ تھی ، اس حال میں اس کو خریدا اور تین کا خیار شرط لے لیا ، اور اس تین دن کے درمیان اس سے وطی کر لی ، تو اس وطی سے وہ ثیبہ ہو گئی اور گویا کہ عیبدار ہو گئی ، اور قاعدہ ہے کہ مشتری نے خیار شرط لیا ہو اور اس درمیان اس نے مبیع کو عیبدار کر دیا تو خیار شرط ختم ہو جائے گا ، اور بیع لازم ہو جائے گی ۔ یہ ساری تفصیل امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ہے ۔
ترجمہ:  ٢   اور صاحبین  نے فر مایا کہ نکاح ٹوٹ جائے گا ، اس لئے کہ مشتری باندی کا مالک بن گیا ، اور اگر باندی سے وطی کی ہے تو اس کو بائع کی طرف واپس نہیں کر سکے گا ، اس لئے کہ اس کی وطی ملک یمین کی وجہ سے ہے ، اس لئے واپس کرنا ممتنع ہو گا چاہے عورت ثیبہ ہو ۔
تشریح: صاحبین  کے نزدیک خیار شرط کے با وجود مشتری مبیع کا مالک بن جائے گا ، اس لئے جیسے ہی شوہر ] مشتری [ باندی کا مالک بنا تو عورت کا نکاح ٹوٹ جائے گا ] کیونکہ شوہر باندی کا مالک بنے تو نکاح ٹوٹ جاتا ہے [، اور اگر خیار شرط کے تین دنوں میں اس باندی سے وطی کی تو چاہے باندی پہلے سے ثیبہ ہو یہ وطی بیوی ہونے کی حیثیت سے نہیں ہو گی بلکہ ملک یمین ہونے کی حیثیت سے ہو گی ، اور یوں سمجھا جائے گا کہ شوہر خیار شرط کو ختم کرکے اس بیع سے راضی ہونا چاہتا ہے اس لئے وطی کی ، اس لئے اس وطی سے خیار شرط ختم ہو جائے گا ، اور بیع لازم ہو جائے گی ۔
 اصول : صاحبین  کے نزدیک خیار شرط کے باوجود مشتری مبیع کا مالک بن جاتا ہے ۔ 

Flag Counter