Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

75 - 540
حتی لو باعہ بخلاف جنسہ جاز وف مسألتنا لو باعہ بجنسہ لا یجوز أیضا لشبہة الربا لأنہ لا یدر قدر ما ف السنابل. (٣٢) ومن باع دارا دخل ف البیع مفاتیح غلاقہا   ١  لأنہ یدخل فیہ الغلاق لأنہا مرکبة فیہا للبقاء والمفتاح یدخل ف بیع الغلق من غیر تسمیة لأنہ بمنزلة بعض منہ ذ لا ینتفع بہ بدونہ. (٣٣) قال وأجرة الکیال وناقد الثمن علی البائع   ١   أما الکیل فلا بد منہ 

ہیں اور چاندی یا گیہوں کے بدلے بیچے تو جائز ہے ، چنانچہ ] ہمارا متنازع فیہ مسئلہ [گیہوں کی بالیوں کے سلسلے میں ہمارا بھی مسلک یہی ہے کہ گیہوں کے بدلے میں بیچے تو جائز نہیں ہو گا کیونکہ ایک گیہوں کی مقدار کم ہو گی اور دوسرے کی زیادہ ، اور گیہوں کی بالیوں کو درہم کے بدلے یا خلاف جنس کے بدلے بیچے تو جائز ہو گا کیونکہ سود کا خطرہ نہیں ہے ۔  
 ترجمہ:(٣٢) کسی نے گھر بیچا تو بیع میں اس کے تالے کی کنجی داخل ہوگی۔
ترجمہ: ١  کیونکہ تالے بیع میں داخل ہیں ، اس لئے کہ تالے اس میں باقی رہنے کے واسطے جڑے ہوتے ہیں ، اور تالے کی بیع میں اس کی کنجی بغیر ذکر کے داخل ہوتی ہے ، کیونکہ کنجی تالے کے جز کے مرتبہ میں ہے ، کیونکہ بغیر کنجی کے تالے سے نفع نہیں اٹھایا جاتا۔ 
اصول  : بیع میں مبیع کا جز بغیر نام لئے بھی داخل ہوگا۔
 تشریح : وہ تالا جو دروازے کے ساتھ چپکا ہوتا ہے وہ تالا دروازے کا جز ہو گیا۔اور جز بغیر نام لئے بھی بیع میں داخل ہوتا ہے۔اس لئے گھر کی بیع میں تالا داخل ہوگا۔اور کنجی تالے کا حصہ ہے اس لئے کنجی بھی بیع میں داخل ہوگی۔  
 ترجمہ:(٣٣)مبیع کے کیل کرنے کی اجرت اور ثمن کو پرکھنے کی اجرت بائع پر ہے۔
 ترجمہ: ١  کیل کی اجرت اس لئے بائع پر ہے مبیع کوسپرد کرنا بائع پر ضروری ہے ، اور جب ہے کہ کیل کر کے بیچی ہو ۔  
اصول:  جس کے لئے کام کرے گا اجرت اسی پر لازم ہوگی۔ 
تشریح : بائع کی ذمہ داری ہے کہ کیلی مبیع کو کیل کرکے مشتری کے حوالے کرے۔اس لئے بائع کو ہی کیل کروانا ہوگا۔اس لئے کیل کرنے والے کی اجرت بائع پر ہوگی کیونکہ اسی کے لئے کیل کیا ہے۔
وجہ : (١) اثر میں ہے۔  عن بردان ابی النضرقال کنت بعتُ من رجل طعاما فاعطی الرجل اجر الکیال فسألت الشعبی عن ذلک فقال اعطہ انت فانما ھو علیک (مصنف ابن ابی شیبة، ٢٥٠ الرجل یبیع الطعام علی من یکون اجر الکیال، ج رابع، ص ٤٤٥، نمبر٢١٩٣١) اس اثر میں ہے کہ کیل کرنے والے کی اجرت بائع پر لازم کی ہے۔
ترجمہ: ٢  ایسے ہی مبیع کو وزن کرنے والے کی اجرت اور گزوں سے ناپنے والے کی اجرت اور گننے والے کی اجرت بائع ہ 

Flag Counter