Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

72 - 540
بانفرادہ یجوز استثناؤہ من العقد وبیع قفیز من صبرة جائز فکذا استثناؤہ ٤   بخلاف استثناء الحمل وأطراف الحیوان لأنہ لا یجوز بیعہ فکذا استثناؤہ.  (٣١)ویجوز بیع الحنطة ف سنبلہا والباقلاء ف قشرہ    ١  وکذا الأرز والسمسم. ٢    وقال الشافع رحمہ اللہ لا یجوز بیع الباقلاء 

استثناء مجہول ہے لیکن اس کے با وجود بیع صحیح ہو نی چاہئے ۔ اس کی وجہ یہ فر ماتے ہیں کہ قاعدہ یہ ہے کہ مجموعے میں سے جس چیز کا مستثنی کر کے بیچنا جائز ہے اس کو مستثنی کر کے نہ بیچنا بھی جائز ہو گا ، اب ایک ڈھیر میں سے دو سو کیلو کو مستثنی کر کے بیچنا جائز ہے ، تو ڈھیر بیچے اور اس میں سے دو سو کیلو مستثنی کر دے کہ اس کو نہیں بیچتا ہوں یہ بھی جائز ہو نا چاہئے ۔ 
 ترجمہ:  ٤ بخلاف حمل اور حیوان کے اعضاء کا استثناء اس لئے کہ اس کی بیع بھی جائز نہیں تو اس کا استثناء بھی جائز نہیں ۔ 
تشریح: یوں کہے کہ حمل بیچتا ہوں اور بکری نہیں بیچتا ، یہ جائز نہیں ، اسی طرح یوں کہے کہ بکری بیچتا  ہوں اور حمل نہیں بیچتا تو جائز نہیں ہو گا کیونکہ جس طرح بیچنے میں حمل کا استثناء جائز نہیں اسی طرح نہ بیچنے میں بھی حمل کا استثناء جائز نہیں ہے ۔۔ دوسری مثال یہ ہے کہ یوں کہے کہ پیر   بیچتا ہوں اور بکری نہیں بیچتا ، یہ جائز نہیں ، اسی طرح یوں کہے کہ بکری بیچتا ہوں اور پیر نہیں بیچتا تو جائز نہیں ہو گا کیونکہ جس طرح بیچنے میں پیر کا استثناء جائز نہیں اسی طرح نہ بیچنے میں بھی  پیر کا استثناء جائز نہیں ہے۔ 
ترجمہ:(٣١)جائز ہے گیہوں کی بیع اس کے خوشے میں ،اور مونگ پھلی کی بیع اس کے چھلکے میں۔ 
ترجمہ: ١  ایسے ہی چاول اور تل کا حکم ہے ۔
اصول:  مبیع چھلکے میں چھپی ہوئی ہو تو بیچنے میں کوئی حرج نہیں۔ چھلکے کی تھوڑی جہالت معاف ہے۔
تشریح : ہر وہ دانہ جو چھلکے میں ہو اور بہت زیادہ چھپا ہوا نہ ہو ،تھوڑا بہت چھپا ہوا ہو تو اس کو چھلکے کے ساتھ بیچنے کی ا جازت ہے۔ جیسے گیہوں اس کے چھلکے میں ، مونگ پھلی اس کے چھلکے میں ، چاول اس کے چھلکے میں اور تل اس کے چھلکے میں بیچے تو جائز ہے ۔ ہاں مبیع بہت موٹے چھلکے میں اس طرح چھپ جائے کہ مجہول ہو جائے تو اب اس کی بیع جائز نہیں ہے ۔  
وجہ:  (١) تھوڑی بہت جہالت سے بیع فاسد نہیں ہوگی ،عموم بلوا کی وجہ سے اس کی گنجائش ہے (٢) حدئث میں خوشے میں گیہوں بیچنے کی اجازت ہے۔  عن ابن عمر ان رسول اللہ ۖ نھی عن بیع النخل حتی یزھووعن السنبل حتی یبیض ویأمن العاھة و نھی البائع و المشتری ۔ (مسلم شریف ، باب نھی عن بیع الثمار قبل بدو صلاحھا، ص ٦٦٦، نمبر ٣٨٦٤١٥٣٥ ابو داؤد شریف ، باب فی بیع الثمار قبل ان یبدو صلاحھا ، ص٤٨٩، نمبر ٣٣٦٨ ترمذی شریف، باب ما جاء فی کراھیہ بیع الثمرة حتی یبدو صلاحھا، ص ٢٩٩، نمبر ١٢٢٧) اس حدیث میں خوشے کو بیچنے سے منع فرمایا جب تک کہ وہ پک کر سفید نہ ہو جائے۔جس سے معلوم ہوا کہ گیہوں کو خوشے میں بیچنا جائز ہے چاہے گیہوں مستور اورچھپا ہوا ہو۔اور یہی حال مونگ پھلی 

Flag Counter