Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

70 - 540
المشتر ف مقدارہ لأنہ ف یدہ وکذا ف الباذنجان والبطیخ   ١٣   والمخلص أن یشتر الأصول لتحصل الزیادة علی ملکہ. (٣٠)قال ولا یجوز أن یبیع ثمرة ویستثن منہا أرطال 

 تشریح: پھل پر قبضہ کر لیا اس کے بعد اس میں دوسرا پھل پیدا ہو گیا تو بائع اور مشتری دونوں اس میں شریک ہو جا ئیں گے کیوں کہ دونوں خلط ملط ہو گئے ، اور کتنا پھل بائع کا ہے  اور کتنا پھل مشتری کا اس بارے میں مشتری کا قول قسم کے سا تھ مانا جائے گا ، کیونکہ مبیع پر قبضہ اس کا ہے اور غیر مبیع کے بارے میں وہ امین ہے ، اس لئے گواہ نہ ہو تو قسم کے ساتھ امین کی بات مانی جاتی ہے۔ اس لئے یہاں بھی مشتری کی بات مانی جائے گی ۔ 
وجہ :(١) اس قول تابعی میں اس کا ثبوت ہے ۔ عن ابراہیم قال لا بأس ببیع الرطاب جزة بعد جزة ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب فی شراء البقول و الرطاب ، ج رابع، ص ٢٧٩، نمبر ٢٠٠٤١) اس اثر میں ہے کہ سبزیوں کی بیع ٹکڑا ٹکڑا کر کے جائز ہے۔(٢)  فقال عبد اللہ ]ابن مسعود[ فانی اقول بما قضی بہ رسول اللہ  ۖ اذا اختلف البیعان و لم تکن بینة فالقول قول رب المال و یترادان البیع۔ ( مصنف عبد الرزاق، باب البیعان یختلفان و علی من الیمین ؟، ج ثامن ، ص ٢١١، نمبر ١٥٢٦٣) اس حدیث میں ہے کہ جس کا مال ہو اسی کی بات مانی جائے گی ، اور قبضہ کے بعد مشتری کا مال ہے اس لئے مشتری کی بات مانی جائے گی ۔   
لغت: باذنجان : بینگن ۔ البطیخ : خربوزے۔ 
  ترجمہ: ١٣   نکلنے کی صورت یہ ہے کہ درخت کو بھی خرید لے تاکہ زیادتی اس کی ملکیت پر حاصل ہو ۔ 
 تشریح: خلط ملط سے نکلنے کی صورت یہ ہے کہ پھل کے ساتھ درخت بھی خرید لے تاکہ  جو پھل بعد میں آئے وہ بھی مشتری کی ملکیت میں آئے اور خلط ملط نہ ہو ۔      
ترجمہ: (٣٠)اور نہیں جائز ہے کہ پھل بیچے اور اس میں سے کچھ متعین رطل مستثنی کرلے۔ 
اصول: یہ مسئلہ اصول پر ہے کہ ،  استثناء مجہول ہو تو بیع جائز نہیں۔ 
تشریح : مثلا پانچ درختوں کا پھل بیچ رہا ہے اور معلوم نہیں اس پر کتنے پھل ہیں۔ساتھ کہہ رہا ہے اس میں سے سو کیلو پھل نہیں بیچوں گا تو ایسا استثناء کرنا جس سے باقی بیع مجہول ہو جائے جائز نہیں ہے۔اسی طرح سو درخت کے پھل بیچ رہا ہے لیکن اس میں سے پانچ نہیں بیچ رہا اور نہیں متعین کر رہا کہ کونسے پانچ درخت ہیں۔تو پچانوے مجہول ہو گئے۔بائع پانچ اعلی درخت لینا چاہے گا اور مشتری پانچ ادنی درخت دینا چاہے گا ۔تو ایسا استثناء جس سے مبیع مجہول ہو جائے جائز نہیں ہے۔ ہاں ! استثناء کے بعد مبیع معلوم رہے تو جائز ہے

Flag Counter