Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

69 - 540
الجارة باطلة لعدم التعارف والحاجة فبق الذن معتبرا    ١٠   بخلاف ما ذا اشتری الزرع واستأجر الأرض لی أن یدرک وترکہ حیث لا یطیب لہ الفضل لأن الجارة فاسدة للجہالة فأورثت خبثا.  ١١    ولو اشتراہا مطلقا فأثمرت ثمرا آخر قبل القبض فسد البیع لأنہ لا یمکنہ تسلیم المبیع لتعذر التمییز.  ١٢    ولو أثمرت بعد القبض یشترکان فیہ للاختلاط والقول قول 

وجہ : (١)اس کی وجہ یہ ہے کہ درخت کو اجرت پر لینے کی عام عادت نہیں اس لئے اجرت پر لینا بیکار ہے(٢) زمین کو اجرت پر لینے کی ضرورت ہے اس لئے کہ اس کو خرید نہیں سکتا ، لیکن درخت کو خرید کر اس پر پھل چھوڑ سکتا ہے اس لئے درخت کو اجرت پر لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ (٣) کب پھل پکے گا یہ معلوم نہیں ہے اس لئے تاریخ مجہول ہونے کی وجہ سے اجرت باطل ہے اور اجرت باطل ہو گئی تو گویا کہ وہ معدوم ہو گئی ، اس لئے پھل چھوڑ نے کی جو اجازت تھی وہ باقی رہی اس لئے پھل میں جو زیادتی ہوئی وہ جائز ہے 
لغت: طاب لہ الفضل : کا مطلب ہے کہ جو زیاتی ہوئی وہ جائز ہے ، اور اس کے لئے بہت اچھا ہے ۔  
 ترجمہ: ١٠   بخلاف جبکہ کاشتکاری خریدی اور زمین کاشتکاری پکنے تک اجرت پر لیاور اس کو چھوڑ دیاتو مشتری کے لئے اچھا نہیں ہے ، اس لئے کہ جہالت کی وجہ سے اجارہ فاسد ہے اس لئے خبث پیدا ہو گیا ۔ 
 تشریح:  زمین کو کرایہ پر لیکر  کاشتکاری کرنے کی عادت ہے اور اس کی ضرورت بھی ہے اس لئے کہ پوری زمین کو خریدنا مشکل ہے ، لیکن یہاں کاشتکاری پکنے تک کرایہ پر لیا اور تاریخ متعین نہیں کی اس لئے تاریخ کی جہالت کی وجہ سے اجرت فاسد ہو گئی ، اس لئے پھل چھوڑنے کی اجازت تو ہوئی لیکن مخدوش اجازت ہوئی تو گویا کہ بغیر ا جازت کے کاشتکاری  زمین میں چھوڑی اس لئے جو کچھ زیادتی ہوئی وہ جائز نہیں ہے۔    
 ترجمہ:  ١١  اگر مطلقا خریدا پھر قبضہ کرنے سے پہلے دوسرا پھل  پیدا ہو گیا  تو بیع فاسد ہو جائے گی  اس لئے کہ مبیع کا سپرد کرنا  نا ممکن ہے تمیز متعذر ہونے کی وجہ سے ۔ 
 تشریح: پھل مطلقا خریدا ، یعنی درخت پر چھوڑنے کی شرط نہیں لگائی ، اور کاٹنے کی شرط بھی نہیں لگائی ، پھر پھل پر قبضہ کرنے سے پہلے دوسرا پھل اس میں پیدا ہو گیا ، مثلا درخت پر  بینگن خریدا ، ابھی اس کو توڑا بھی نہیں تھا کہ دوسر ا بینگن پیدا ہو گیا ، اور مبیع اور غیر مبیع خلط ملط ہو گئی ، اس لئے بیع فاسد ہو جائے گی ، کیونکہ تمیز متعذر ہونے کی وجہ سے مبیع کو سپرد کرنا نا ممکن ہو گیا ۔
 ترجمہ:١٢   اگر قبضہ کرنے کے بعد پھل پیدا ہوا تو خلط ملط ہونے کی وجہ سے دونوں شریک ہو جائیں گے اور مبیع کی مقدار میں مشتری کے قول کا اعتبار ہو گا ، اس لئے کہ یہ اس کے ہاتھ میں ہے ، اور ایسے ہی بینگن میں اور خربوزے میں ۔ 

Flag Counter