Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

67 - 540
بشرط الترک لما قلنا   ٤   وکذا ذا تناہی عظمہا عند أب حنیفة وأب یوسف رحمہما اللہ لما قلنا واستحسنہ محمد رحمہ اللہ للعادة   ٥    بخلاف ما ذا لم یتناہ عظمہا لأنہ شرط فیہ الجزء المعدوم وہو الذ یزید لمعنی من الأرض أو الشجر.  ٦    ولو اشتراہا مطلقا وترکہا بذن البائع 

سلف و عن بیعتین فی صفقة واحدة و عن بیع  مالیس عندک ۔( سنن بیہقی ، باب النھی عن بیعتین فی بیعة ، ج خامس ، ص ٥٦١، نمبر ١٠٨٨٠) اس حدیث میں ہے کہ ایک بیع میں دو بیع نہ کریں ۔
ترجمہ:  ایسے ہی کھیتی کو چھوڑنے کی شرط پر اس دلیل کی بنا پر جو میں نے کہا۔ 
تشریح: زمین میں کھیتی لگی ہوئی تھی اس کو اس میں چھوڑنے کی شرط پر خریدا تو یہ بیع فاسد ہے ۔ ]١[ کیونکہ یہ شرط فاسد ہے ]٢[ اوریہ صفقة فی صفقة ہے اس لئے بیع فاسد ہو گی ۔
ترجمہ:  ٤  ایسے ہی جبکہ اس کا بڑھاوا  پورا ہو گیا ہو امام ابو حنیفہ  اور امام ابو یوسف  کے نزدیک اس دلیل کی بنا پر جو ہم نے کہا ، اور عادت کی بنا پر امام محمد  نے اس کو اچھا سمجھا۔
 تشریح:   پھل جتنا بڑھنا تھا اتنا بڑھ گیا اب نہیں بڑھے گا ، صرف پکے گا اور میٹھاس بھرے گی ، ایسی حالت میں درخت پر چھوڑنے کی شرط پر بیچنے سے بھی امام ا ابو حنیفہ  اور امام ابو یوسف  کے یہاں بیع فاسد ہو گی ، کیونکہ یہ شرط فاسد ہے کہ دوسری کی ملک کو مشغول رکھنے کی شرط ہے ۔، لیکن امام محمد  فر ماتے ہیں کہ چونکہ کاشتکاروں کی عادت ہے کہ پھل بڑے ہونے کے بعد درخت پر کچھ دنوں تک چھوڑ دینے کی شرط پر بیچتے ہیں اس لئے انکی عادت کی وجہ سے اچھا ہے ۔اور دوسری وجہ یہ ہے کہ اب صرف رنگ بدلے گا درخت سے رس نہیں چوسے گا ،تو چونکہ دوسرے کے درخت سے کوئی قوت حاصل نہیں کرے گا اس لئے جائز ہونا چاہئے ۔
ترجمہ:  ٥  بخلاف جبکہ پھلوں کا بڑھاوا پورا نہ ہوا ہو ]تو بیع فاسد ہو گی [ اس لئے کہ اس میں معدوم جز کی شرط ہے ، اور وہ یہ کہ زمین یا درخت کی قوت سے بڑھے گا ۔ 
 تشریح: بخلاف اگر پھل کا بڑھاوا پورا نہیں ہوا ہے ، اور درخت پر رکھنے کی شرط پر بیچ دیا تو بیع فاسد ہو گی اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ رس اور جز جو ابھی تک پھل میں نہیں آیا ہے وہ زمین اور درخت کی قوت سے حاصل کرے گا ، تو دوسرے کی ملکیت سے فائدہ حاصل کرنا شرط فاسد ہے اس لئے اس صورت میں جائز نہیں ہو گا۔
لغت : معنی: کا معنی ہے زمین یا درخت کی قوت۔ تناھی عظمھا:اس کی ہڈی پوری ہو گئی ہو ، یعنی اب اس کا بڑھاوا پورا ہو گیا ہو ۔
ترجمہ:  ٦  اگر پھل کو مطلق خریدا اور اس کو بائع کی اجازت چھوڑ دیا تو مشتری کے لئے اس کا کھانا اچھا ہے ۔

Flag Counter