Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

66 - 540
شغل ملک الغیر  ٢    أو ہو صفقة ف صفقة وہو عارة أو جارة ف بیع  ٣    وکذا بیع الزرع 

تشریح: اور اگر مشتری نے شرط لگائی کہ یہ پھل درخت پر کچھ دنوں کے لئے رکھوں گا تاکہ پھل مکمل ہو جائے ،اس شرط کے ساتھ خریدا تو اس شرط کے لگانے سے بیع فاسد ہو جائے گی۔   
وجہ:(١)   یہ بیع کے ساتھ الگ شرط ہے جس میں مشتری کا فائدہ ہے۔اور بیع کے ساتھ اس قسم کی شرط لگانے سے جس میں متعاقدین میں سے کسی ایک کا فائدہ ہو تو بیع فاسد ہو جاتی ہے۔(٢) اوپر ترمذی کی حدیث میں ایسی شرط والی بیع کو ناجائز کہا ہے   ۔ عن عبد اللہ بن عمر ان رسول اللہ ۖ قال لا یحل سلف و بیع ولا شرطان فی بیع ولا ربح مالم یضمن ،ولا بیع مالیس عندک۔ (ترمذی شریف ، باب ماجاء فی کراہیة بیع ما لیس عندہ، ص ٢٣٣ ،نمبر ١٢٣٤  سنن للبیھقی ، باب الشرط الذی یفسد البیع، ج خامس ،ص ٥٤٨، نمبر ١٠٨٣٨ )  اس حدیث میں ولا شرطان ہے جس کی تفسیر یہی ہے کہ بیع کے ساتھ فائدہ کی شرط لگانے سے بیع فاسد ہو جائے گی (٣)اثر میں اس کو سود کہا ہے۔عن عبد اللہ بن مسعود قال الصفقتان فی الصفقة ربا ان یقول ھو بالنسیة بکذا و بکذا (مصنف عبد الرزاق ، باب بیعتان فی بیعة، ج ثامن ،ص ١٠٨، نمبر ١٤٧١٥)  
نوٹ : اگر بیع کے وقت پھل کو درخت پر رکھنے کی شرط نہ لگائے۔البتہ بعد میں بائع کی اجازت سے پھل پکنے کے لئے چھوڑ دے تو کوئی حرج کی بات نہیں ہے بلکہ بائع کا احسان ہوگا ۔
ترجمہ:  ١  اس لئے کہ ایسی شرط ہے جو عقد اس کا تقاضا نہیں کرتا ، اور وہ دوسرے کے ملک کو مشغول رکھنا ہے ۔ 
تشریح:  مشتری کے درخت پر چھوڑے رکھنے کی شرط ، یا مشتری کی زمین میں چھوڑے رکھنے کی شرط ایسی شرط ہے جو عقد اس کا تقاضا نہیں کرتا کیونکہ دوسرے کی ملکیت کو مشغول رکھنا ہے اس لئے یہ شرط فاسد ہے اس لئے بیع فاسد ہو جائے گی ۔
ترجمہ:  ٢   یا وہ صفقے میں صفقہ ہے ، اور وہ بیع میں عاریت ہے یا اجارہ ہے ۔ 
تشریح:  یہ دوسری دلیل عقلی ہے کہ اگر عاریت لیکر درخت پر پھل چھوڑنے کی شرط کی تو بیع کے ساتھ دوسرا صفقہ عاریت ہو گی ، اور درخت کو اجرت پر لیکر پھل چھوڑنے کی شرط کی تو یہ بیع کے اندر اجرت ہو گی ، اس لئے ایک صفقے کے ساتھ دوسرا صفقہ ہوا جو حدیث کے اعتبار سے فاسد ہے اس لئے بیع فاسد ہو گی ۔
 وجہ : (١)عن ابی ھریرة ان النبی  ۖ نھی عن بیعتین فی بیعة و فی روایة یحی قال نھی رسول اللہ ۖ عن بیعتین فی بیعة ۔( سنن بیہقی ، باب النھی عن بیعتین فی بیعة ، ج خامس ، ص ٥٦١، نمبر ١٠٨٧٨) (٢) ان عمر بن شعیب اخبرھم عن ابیہ عن جدہ عبد اللہ بن عمرو بن العاص ان رسول اللہ  ۖ نھی عن بیع و 

Flag Counter