Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

65 - 540
 (٢٨) وعلی المشتر قطعہا ف الحال   ١   تفریغا لملک البائع وہذا. ذا اشتراہا مطلقا أو بشرط القطع (٢٩) ون شرط ترکہا علی النخیل فسد البیع   ١   لأنہ شرط لا یقتضیہ العقد وہو 

حدیث ہے ۔   عن زید بن ثابت قال کان الناس فی عھد رسول اللہ ۖ یبتاعون الثمار فاذا جذ الناس وحضر تقاضیھم قال المبتاع انہ اصاب الثمر الدمان اصابہ مرض اصابہ قشام عاھات یحتجون بھا فقال رسول اللہ ۖ لما کثرت عندہ الخصومة فی ذلک فاما لا فلا تبتاعوا حتی یبدو صلاح الثمرة کالمشورة یشیر بھا لکثرة خصومتھم ۔(بخاری شریف ، باب بیع الثمار قبل ان یبدو صلاحھا ،ص٣٥٠،نمبر ٢١٩٣) اس حدیث میں ہے کہ صلاح ظاہر ہونے سے پہلے پھل بیچنے سے پہلے بطور مشورہ کے تھا۔
ترجمہ: (٢٨) اور مشتری پر واجب ہوگا اس کو فی الحال کاٹے۔ 
ترجمہ: ١   بائع کے ملک کو فارغ کرنے کے لئے ، اور یہ جب ہے کہ مطلقا خریدا ہو یا ، یا کاٹنے کی شرط پر خریدا ہو ۔
تشریح:  مشتری نے پھل خرید لیا تو یہ چیز مشتری کی ہو گئی ، اور ہے بائع کے درخت پر  اس لئے اس کی ملکیت کو فارغ کرنے کے لئے مشتری سے کہا جائے گا کہ پھل ابھی کاٹو ۔مطلقا خریدا ہو تب بھی ابھی کاٹنا ہو گا۔ اور اس شرط پر خریدا ہو کہ اس کو ابھی کاٹوں گا تب بھی ابھی ہی کاٹنا ہو گا ، اور بیع صحیح ہو گی ۔ 
وجہ :(١) حدیث میں ہے کہ دوسرے کی ملکیت سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہئے  ۔ عن عبد اللہ بن عمر ان رسول اللہ ۖ قال لا یحل سلف و بیع ولا شرطان فی بیع ولا ربح مالم یضمن ،ولا بیع مالیس عندک۔ (ترمذی شریف ، باب ماجاء فی کراہیة بیع ما لیس عندہ، ص ٢٣٣ ،نمبر ١٢٣٤  سنن للبیھقی ، باب الشرط الذی یفسد البیع، ج خامس ،ص ٥٤٨، نمبر ١٠٨٣٨ ) اس حدیث میں ہے کہ جس چیز کا ضمان نہ دیتا ہو اس سے فائدہ اٹھانا حلال نہیں۔ اس لئے مشتری سے کہا جائے گا کہ بائع کے درخت سے مزید فائدہ نہ اٹھاؤ اور پھل کاٹ کر درخت بائع کے حوالے کردو ۔(٢) اس اثر میں اس کا ثبوت ہے ۔ اخبرنا الثوری  قال اذا باع الرجل ارضا و اشترط ثمرھا فقال المبتاع : خذ زرعک من الارض و قال البائع لم یحصد طعامھا قال یحصد ہ ان لم یحصد لانہ یقول فرغ ارضی و ان اشترط البائع علیہ ان الطعام فی ارضہ شھرین ضمن الارض ان اصابتھا جائحة ۔ ( مصنف عبد الرزاق، باب بیع العبد و لہ مال او الارض و فیھا زرع لمن یکون ؟ ج ثامن ، ص ١٠٧، نمبر ١٤٧٠٤) اس اثر میں ہے کہ مشتری سے کہا جائے گا کہ بائع کا درخت فارغ کرو۔    
 ترجمہ: (٢٩)  پس اگر اس کو درخت پر چھوڑدینے کی شرط لگائی تو بیع فاسد ہو جائے گی۔ 

Flag Counter