Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

63 - 540
بذکر الحقوق والمرافق لأنہما لیسا منہما.  ٨    ولو قال بکل قلیل وکثیر ہو لہ فیہا ومنہا من حقوقہا أو قال من مرافقہا لم یدخلا فیہ لما قلنا   ٩   ون لم یقل من حقوقہا أو من مرافقہا دخلا 

خاص ہیں ، اور گھر کو ان چیزوں سے زینت ہوتی ہے ، اس لئے یہ گھر کے مرافق میں داخل ہیں ،اگر کہا کہ گھر کو اس کے مرافق کے ساتھ خریدتا ہوں تو باورچی خانہ ، وضو خانہ وغیرہ گھر کے بیع میں داخل ہوں گے ۔
 ]٣[…ھو لہ فیھا: اس عبارت کا مطلب یہ ہے کہ یہ چیز چاہے مبیع کے حقوق میں یا مرافق میں داخل نہیں ہیں لیکن مبیع کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے تو وہ چیز بیع میں داخل ہو جائے گی ، جیسے زمین میں لگی ہوئی کھیتی ، زمین کے ساتھ ھو لہ فیھا میں داخل ہے ۔ اور درخت پر لگا ہوا پھل درخت کے ساتھ ھو لہ فیھا میں داخل ہے ، اس لئے زمین ھو لہ فیھا کے ساتھ خریدا تو کھیتی اس کے ساتھ بیع میں داخل ہو جائے گی ، اسی طرح درخت ھو لہ فیھا کے ساتھ خریدا تو اس کا پھل اس میں داخل ہو جائے گا ، کیونکہ پھل درخت کے ساتھ متعلق ہے ۔ 
تشریح: یہاں سے مبیع کے ساتھ چند الفاظ ذکر کرنے کا تذکرہ ہے۔ یوں کہا٫ بعت الشجر بحقوقھا و مرافقھا، تو اس صورت میں درخت کی بیع میں اس پر لگا ہوا پھل داخل نہیں ہو گا۔ یابعت الارض بحقوقھا و مرافقھا، تو اس صورت میں زمین کی بیع میں اس پر لگی ہوئی کھیتی دا خل  نہیں ہوگی۔ کیونکہ پھل درخت کے حقوق میں سے یا مرافق میں سے نہیں ہے ، اسی طرح کھیتی  زمین کے حقوق یا مرافق میں سے نہیں ہے ، بلکہ ایک چیز ہے جو کچھ دنوں کے لئے اس کے ساتھ چپکی ہوئی ہے ۔
ترجمہ: ٨   اور اگر کہا کہ کل قلیل و کثیر ھو لہ فیھا و منھا من حقوقھا و مرافقھا ] زمین میں جتنی بھی چھوٹی بڑی چیزیں ہیں اس کے حقوق اور اس کے مرافق میں سے [ اسکے ساتھ خریدتا ہوں تو پھل اور کھیتی بیع میں داخل نہیں ہوں گے ، اس دلیل کی وجہ سے جو ہم نے بیان کیا ۔ 
تشریح:   یہاں ہر چھوٹی اور بڑی چیز تو کہا ہے لیکن حقوق اور مرافق کی چھوٹی بڑی چیز کہا ہے ،اور پھل اور کھیتی زمین اور درخت کے حقوق، اور مرافق میں سے ہیں اس لئے پھل اور کھیتی بیع میں داخل نہیں ہو گی ۔ 
ترجمہ:  ٩  اور اگر اس کے حقوق اور اس کے مرافق میں سے نہیں کہا تو کھیتی اور پھل داخل ہوں گے ۔
تشریح:  اگر یوں کہا، بعت الشجرة  بکل قلیل وکثیر ھو لہ فیھا و منھا ] میں نے درخت بیچا ہر چھوٹی بڑی چیز کے ساتھ جو اس کے لئے ہے اور اس میں ہے [  اور من حقوقھا ، اور من مرافقھا، نہیں کہا تو درخت کی بیع میں پھل ، اور زمین کی بیع کھیتی داخل ہو گی ، کیونکہ یہ حقوق اور مرافق میں سے نہیں ہیں لیکن ٫کل قلیل و کثیر ھو لہ فیھا ، ہے، اس لئے یہ دونوں داخل ہوں گے 
ترجمہ: ١٠   بہر حال توڑے ہوئے پھل اور کٹی ہوئی کھیتی تو وہ بغیر تصریح کئے ہوئے داخل نہیں ہوں گے ، اس لئے کہ وہ 

Flag Counter