Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

62 - 540
ذکر.  ٥    وأما ذا بیعت الأرض وقد بذر فیہا صاحبہا ولم ینبت بعد لم یدخل فیہ لأنہ مودع فیہا کالمتاع.  ٦    ولو نبت ولم تصر لہ قیمة فقد قیل لا یدخل فیہ وقد قیل یدخل فیہ وکأن ہذا بناء علی الاختلاف ف جواز بیعہ قبل أن تنالہ المشافر والمناجل  ٧    ولا یدخل الزرع والثمر 

تشریح:  ایسی زمین بیچی جس میں بیج بویا ہوا ہے اور ابھی تک پودا نہیں اگا ہے تو یہ  بیج بائع  کا ہے ، کیونکہ یہ بیج زمین میں  بائع کی امنت ہے ۔ تو جس طرح کوئی سامان زمین میں رکھا ہوا ہو تو وہ بائع کا ہے اسی طرح یہ بیج بھی بائع کا ہو گا ۔
 ترجمہ:  ٦   اور اگر اگ گیا اور اس کی کوئی قیمت نہیں ہے تو کہا گیا ہے کہ بیع میں داخل نہیں ہو گا ، اور بعض حضرات نے فرمایا کہ بیع میں داخل ہو گا ۔ گویا کہ یہ اس کے بیع کے جائز ہونے میں اختلاف کی بنیاد پر ہے درانتیوں اور ہونٹوں سے کاٹنے کے قابل ہونے سے پہلے ۔ 
تشریح:  پودا ابھی اتنا  چھوٹا ہے کہ درانتیوں سے کا ٹا نہیں جا سکتا اور نہ اس کو جانور چر سکتا ہے ، تو اس کو بیچ سکتے ہیں یا نہیں ، اس بارے میں اختلاف ہے ، اور اسی اختلاف کے اصول پر اس بات کا مدار ہے کہ یہ سبزہ بائع کا ہوگا یا مشتری کا ]١[ بعض حضرات نے فرمایا کہ بیچ سکتے ہیں ، کیونکہ وہ کوئی چیز ہے ، اس لئے اس کو بیچ سکتے ہیں۔ جن حضرات نے فرمایا کہ بیچ سکتے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ یہ اہم چیز ہے اس لئے یہ بائع کی ہی رہے گی ۔  ]٢[ اور بعض حضرات نے فرمایا کہ ابھی وہ قابل استفادہ نہیں ہوا ہے اس لئے اس کو بیچ نہیں سکتے ، انکے یہاں یہ ہو گا کہ یہ زمین کے ساتھ مشتری کی ہو جائے گی ، کیونکہ وہ کوئی قیمتی چیز نہیں رہی 
لغت: بذر: بیج بونا ۔ینبت: پودا اگنا۔مودع: ودع سے مشتق ہے ، امانت رکھنا ۔ المشافر : اونٹ کا ہونٹ ، یہاں مراد ہے ہونٹ سے چرنا۔ مناجل : درانتی ، جس سے گھاس کاٹتے ہیں ۔   
ترجمہ: ٧  حقوق اور مرافق کے ذکر سے بیع میں کھیتی اور پھل داخل نہیں ہو گا، اس لئے کہ یہ دونوں حقوق اور مرافق میں سے نہیں ہیں ۔
لغت:یہاں تین الفاظ ہیں ]١[ حقوق۔]٢[ مرافق۔]٣[ ھو لہ فیھا۔۔ تفصیل یہ ہے۔  
 ]١[…حقوقھا: جو چیز مبیع کے تابع ہو اور مبیع کے لئے بہت ضروری ہو اس کو مبیع کے حقوق کہتے ہیں ، جیسے زمین کے لئے پانی کی نالی ، یا زمین پر جانے کے لئے راستہ ، یہ زمین کے لئے بہت ضروری ہیں اس لئے اسکو زمین کے حقوق کہتے ہیں ، اس لئے زمین کو اس کے حقوق کے ساتھ خریدا تو پانی کی نالی اور اس پر جانے کا راستہ بیع میں داخل ہوں گے۔ 
]٢[…مرافقھا: جو چیز مبیع کے لئے ضروری نہ ہو لیکن مبیع کے ساتھ خاص ہو اور اس سے مبیع کا فائدہ ہو تو اس کو مرافق کہتے ہیں ، جیسے گھر کے لئے باورچی خانہ ، وضو خانہ ، گھر سے نکلنے کا راستہ ، یہ بیت کے لئے ضروری نہیں ہیں لیکن یہ چیزیں گھر کے لئے 

Flag Counter