Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

54 - 540
أن من ضرورة مقابلة الذراع بالدرہم مقابلة نصفہ بنصفہ فیجر علیہ حکمہا. ٨   ولأب یوسف رحمہ اللہ أنہ لما أفرد کل ذراع ببدل نزل کل ذراع منزلة ثوب علی حدة وقد انتقص.  ٩  ولأب حنیفة رحمہ اللہ أن الذراع وصف ف الأصل ونما أخذ حکم المقدار بالشرط وہو 

درہم کے مقابلے کی ضرورت کی وجہ سے نصف کا مقابلہ نصف سے ہو گا اس لئے آدھے پر مقابلے کا حکم جاری ہو گا ۔ 
تشریح: امام محمد  فرماتے ہیں کہ ساڑھے دس گز نکلا تو ساڑھے دس درہم لازم ہو گا ، اور ساڑھے نو گز نکلا تو ساڑھے نو درہم لازم ہوگا۔
وجہ: ان کا اصول یہ ہے کہ گز کو درہم سے مقابلہ کیا اور کہا ہر گز کے بدلے ایک درہم تو اس کا مطلب  یہ ہوا کہ آدھے گز کے بدلے آدھا درہم اس لئے جب ساڑھے دس گز نکلا تو ساڑھے درہم لازم ہوں گے اور ساڑھے نو گز نکلا تو ساڑھے نو گز لازم ہوں گے ۔ اور دونوں صورتوں میں اختیا ر اس لئے دیا جائے گا کہ وعدہ کے مطابق دس نہیں نکلا ، اور ساڑھے دس گز کی صورت میں رقم زیادہ دینا پڑا ، اور ساڑھے نو کی صورت میں کام کا جتنا کپڑا تھا اس سے کم نکلا ، اس لئے اختیار ہوگا ۔
ترجمہ:  ٨   امام ابو یوسف  کی دلیل یہ ہے کہ جب ہر گز بدلے کے ساتھ الگ کیا تو ہر گز ایک الگ کپڑے کے درجے میں ہو گیا ، اور وہ گز سے کم ہو گیا ] تو اس کی بھی الگ قیمت ہو گی [
تشریح:  حضرت امام ابو یوسف  کی دلیل یہ ہے کہ جب کل ذراع بدرہم ، ]ہر گز ایک درہم کے بدلے [  کہا تو ہر گز کو ایک علیحدہ کپڑے کے درجے میں رکھ دیا  ، اس لئے ایک گز سے کم بھی نکلا تو یہ ایک مستقل کپڑا ہو گیا، اس لئے ایک گز سے کم ہو اس کی قیمت ایک درہم ہی ہو گی ۔اس لئے ساڑھے دس گز کی شکل میں اگیارہ درہم لازم ہو گا اور ساڑھے نو گز کی شکل میں دس درہم لازم ہو گا ۔
ترجمہ:  ٩  امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ ہر گز اصل میں وصف ہے مقدار کا حکم لیگا شرط لگانے سے اور وہ ایک گز سے مقید ہے اور پورا ایک گز نہ ہونے سے حکم اصل کی طرف لوٹ جائے گا ۔ 
تشریح: امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ گز اصل میں تو وصف ہے جسکے مقابلے میں قیمت نہیں ہوتی ، اور ہر گز کے بدلے میں ایک درہم ہو یہ شرط لگائی جائے تب وہ مقدار کے درجے میں آئے گا ، اور یہاں پورا ایک گز ہو تب مقدار کے درجے میں ہو گا اور اس کے بدلے میں ایک درہم ہو گا ، اور ایک گز سے کم ہو تو وہ وصف کے درجے میں ہی رہے گا اور وصف کے بدلے میں کوئی قیمت نہیں ہوتی اس لئے آدھے گز کی کوئی قیمت نہیں ہو گی ، اس لئے ساڑھے دس گز نکلنے کی صورت میں دس درہم اور ساڑھے نو گز نکلنے کی صورت میں نو درہم لازم ہو گا ۔

Flag Counter