Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

53 - 540
أذرع کل ذراع بدرہم فذا ہو عشرة ونصف أو تسعة ونصف قال أبو حنیفة رحمہ اللہ ف الوجہ الأول یأخذہ بعشرة من غیر خیار وف الوجہ الثان یأخذہ بتسعة ن شاء  ٦  وقال أبو یوسف رحمہ اللہ ف الوجہ الأول یأخذہ بأحد عشر ن شاء وف الثان یأخذ بعشرة ن شائ.  ٧  وقال محمد رحمہ اللہ یأخذ ف الأول بعشرة ونصف ن شاء وف الثان بتسعة ونصف ویخیر 

بن جائے گا اور ہر گز کے بدلے میں ایک درہم ہو جائے گا
 ]٢[ …دوسرا اصول یہ ہے کہ اگر ایک گز سے کم ہو تو پھر وہ وصف ہی کی طرف لوٹ جائے گا اور اس کے مقابلے میں کوئی قیمت نہیں ہو گی ۔ 
تشریح :  ایک کپڑا خریدا اس شرط پر کہ یہ دس گز ہے ، اور ہر گز ایک درہم کا ، پھر اس کو ناپا تو ساڑھے دس گز نکلا یا ساڑھے نو گز نکلا ، ٹھیک دس گز نہیں نکلا ۔ تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ساڑھے دس گز کی صورت میں دس درہم میں لے گا اور مشتری کو اختیار بھی نہیں ہو گا  
وجہ : اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ کپڑے میں گز تو حقیقت میں صفت ہے لیکن ہر گز کو اصل بنایا تو اصل بن گیا ، لیکن ایک گز سے کم آدھے گز کو اصل نہیں بنایا اس لئے یہ صفت ہی رہے گی  اس لئے اس کے مقابلے میں کوئی قیمت نہیں ہو گی  اس لئے ساڑھے دس گز نکلا تو دس درہم ہی لازم ہو گا اور اسی سے کپڑا لے گا ، اور مشتری کو کوئی اختیار اس لئے نہیں ہو گا کہ اس کو زیادہ قیمت نہیں دینی پڑی اور دس ہی درہم میں زیادہ کپڑا مل گیا ۔ اور ساڑھے نو گز نکلا تو نو درہم لازم ہو گا ، لیکن مشتری کو لینے کا اختیار ہو کیونکہ وعدے کے مطابق دس گز کپڑا نہیں ملا ۔   
ترجمہ: ٦  امام ابو یوسف  نے فرمایا کہ پہلی صورت ]ساڑھے دس گز نکلنے کی صورت میں [اگیارہ درہم میں لے گا ۔ اور دوسری صورت میں ]ساڑھے نوگز نکلنے میں [دس درہم میں لے گا اگر چاہے ۔ 
تشریح: امام ابو یوسف  کا اصول یہ ہے کہ ہر گز کو اصل بنایا تو گز سے کم ہو تب بھی وہ اصل ہو جائے گا اور اس کے مقابلے میں بھی ایک درہم قیمت ہو گی ، اس لئے دس گز سے زیادہ نکلا تو اس ٹکڑے کی بھی ایک درہم قیمت ہو گی اس لئے اگیارہ درہم لازم ہو گا ، اور ساڑھے نوگز نکلنے کی صورت میں دس درہم لازم ہو گا ، کیونکہ ساڑھے نو گز  نکلنے کی صورت میں نو گز کے بعد آدھا گز زیادہ نکلا تو وہ بھی اصل ہو جائے گا اور اس کی قیمت بھی ایک درہم ہو گی اس لئے دس درہم لازم ہو گا ۔  
ترجمہ:  ٧  امام محمد  نے فرمایا کہ پہلی صورت میں ]ساڑھے دس گز نکلنے کی صورت میں [ ساڑھے درہم میں لے گا اگر چاہے گا ۔ اور دوسری صورت میں ]ساڑھے نو گز نکلنے کی صورت میں[ ساڑھے نو درہم میں لے گا اور اختیار ہو گا ، اس لئے گز کا 

Flag Counter