Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

55 - 540
مقید بالذراع فعند عدمہ عاد الحکم لی الأصل.  ١٠  وقیل ف الکرباس الذ لا یتفاوت جوانبہ لا یطیب للمشتر ما زاد علی المشروط لأنہ بمنزلة الموزون حیث لا یضرہ الفصل وعلی ہذا لو قالوا یجوز بیع ذراع منہ.

ترجمہ:١٠  کہا گیا ہے کہ سوتی کا کپڑا جس کے جوانب میں تفاوت نہیں ہوتا ، اس میں شرط سے زیادہ سے زیادہ ہوتو وہ مشتری کے لئے اچھا نہیں ہے اس لئے کہ وہ موزون کے درجے میں اس لئے کہ اس کو کاٹنا نقصان نہیں دیتا ، اسی پر علماء نے فرمایا ہے کہ اس کے ایک  گز کا بیچنا بھی جائز ہے ۔ 
 تشریح:  اوپر اس کپڑے کا بیان تھا جس کے کنارے پر پھول بنا ہوا ہو اس کو کاٹنے سے پورا کپڑا خراب ہو جاتا ہو، اور ہر جانب الگ الگ طرح کے ہوں اس میں گز اصل میں وصف ہے۔ اب اس کپڑے کا حکم ہے کہ جس کا ہر جانب ایک ہی طرح کا ہو اور ایک ایک گز کاٹ کر دینے میں کوئی حرج نہ ہو ، اس میں ہر گز اصل ہے وصف نہیں ہے اور وزن کے درجے میں ہے ،  چنانچہ جس طرح غلوں میں ہر کیلو کی قیمت الگ ہوتی ہے اسی طرح یہاں ہر گز کی قیمت الگ ہوگی ۔۔ فرمایا سوتی کا کھردرا کپڑا جسکے کنارے متفاوت نہ ہو اس میں آدھا گز بھی زیادہ ہو گیا تو اس کو مشتری کے لئے بغیر قیمت کے لینا اچھا نہیں ہے ، اس لئے کہ کپڑا وزن کے درجے میں ہے اور آدھے گز کی الگ قیمت ہے اس لئے بغیر قیمت کے مشتری کے لئے لینا اچھا نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ علماء نے فرمایا ہے کہ اس میں سے ہر گز کو کاٹ کر الگ الگ بیچنا جائز ہے ۔  
 
Flag Counter