Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

51 - 540
المبیع أو الثمن  ٢  ولو بین لکل ثوب ثمنا جاز ف فصل النقصان بقدرہ ولہ الخیار ولم یجز ف الزیادة لجہالة العشرة المبیعة.  ٣  وقیل عند أب حنیفة لا یجوز ف فصل النقصان أیضا ولیس 

ہو گی۔  
ترجمہ:  ١   مبیع یا ثمن کی جہالت کی وجہ سے۔  
تشریح:  ایک گٹھری میں دس تھان کپڑے تھے اور ہر تھان الگ الگ انداز کے تھے۔بائع نے اب کہا کہ پوری گٹھری بیچتا ہوں اس شرط پر کہ دس تھان کپڑے ہیں۔ اور یہ نہیں کہا کہ ہر تھان مثلا دس درہم کا ہے ، اور تھان نو نکلے یا اگیارہ نکلے تو دو نوں صورتوں میں بیع فاسد ہو گی ۔ اور دس تھان نکلے تو بیع درست ہو گی ۔ 
وجہ :(١) اس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ ہر تھان کی قیمت کتنی نہیں بیان کی اس لئے نو تھان کی یا اگیارہ تھان کی قیمت کیا ہوئی یہ مجہول ہو گئی اس لئے بیع فاسد ہو جائے گی (٢) دوسری وجہ  یہ ہے کہ اگیارہ تھان نکلا تو وہ ایک تھان جو مبیع نہیں ہے وہ کون سا ہے وہ مجہول ہے اس لئے مبیع مجہول ہونے کی وجہ بھی بیع فاسد ہو جائے گی ۔ 
ترجمہ: ٢   اور اگر ہر کپڑے کی قیمت بیان کی تو نقصان کی صورت میں اس کی مقدار سے جائز ہے ، لیکن مشتری کو اختیار ہو گا ، اور زیادہ کپڑا ہونے کی صورت میں جائز نہیں ہو گا  بیچے ہوئے دس کپڑے کے مجہول ہونے کی وجہ سے ۔ 
تشریح:  ہر کپڑے کی قیمت الگ الگ بتائی کہ مثلا ہر کپڑے کی قیمت دس درہم ہے تو کم کپڑا نکلنے کی صورت میں بیع جائز ہے کیونکہ مثلا دس کپڑے کی قیمت سو درہم بتائی اور ہر کپڑے کی قیمت دس درہم بتائی تو نو کپڑے کی قیمت نوے درہم ہوئی ، اس لئے بیع جائز ہو گی ، اور مشتری کو اختیار ہو گا کیونکہ دس کپڑے کی بات ہوئی تھی اور نو ہی نکلا ہے اس لئے خلاف وعدہ ہونے کی وجہ سے مشتری کو اختیار ہو گا ۔ اور اگر اگیارہ کپڑا نکلا تو بیع فاسد ہو گی ، کیونکہ ایک کپڑے کی جو بیع نہیں ہوئی وہ کون سا کپڑا ہے ، وہ مجہول ہے ، اس میں بائع اعلی کپڑا رکھنا چاہے گا اور مشتری ادنی کپڑا دینا چاہے گا جس میں جھگڑا ہو گا اس لئے بیع فاسد ہو گی ۔
ترجمہ: ٣   بعض حضرات نے فرمایا کہ امام ابو حنیفہ  کے نزدیک کم کپڑا نکلنے کی شکل میں بھی  جائز نہیں ہے ۔ لیکن یہ بات صحیح نہیں ہے ۔ 
تشریح: گٹھری میں دس کے بجائے نو کپڑے نکلے تو اس صورت میں بھی بعض حضرات نے فرمایا کہ امام ابو حنیفہ  کے نزدیک بیع جائز نہیں ہو گی۔ لیکن یہ روایت صحیح نہیں ہے ۔ 
وجہ:  بیع فاسد ہونے کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ، جب ایک کپڑا نہیں ہے تو موجود کپڑے کی بیع کے لئے معدوم کپڑے کو شرط قرار دی ، اور بیع کے لئے کسی غیر بیع کو شرط قرار دینا بیع کو فاسد کر تی ہے اس لئے یہ بیع فاسد ہو گی، لیکن یہ روایت صحیح نہیں ہے ، 

Flag Counter