Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

505 - 540
مال السلم ٧   بخلاف خیار المخیرة لأنہ یبطل بالعراض.(٢٨٩) ون باع الذہب بالفضة جاز التفاضل ]لعدم المجانسة[ ووجب التقابض ١ لقولہ علیہ الصلاة والسلام الذہب بالورق ربا لا 

٫مخیرہ ،کہتے ہیں ، شوہر کے اس اختیار دینے کے بعد عورت نے اپنے آپ کو طلاق نہیں دی ، اور کوئی ایسی حرکت کی جس سے اس بات سے اعراض کرنے کا پتہ چلتا ہے ، تو اس اعراض سے عورت کا اختیار باطل ہوجائے گا ، چاہے وہ اسی مجلس میں بیٹھی رہی، کیونکہ اختیار دینے میں اس کو طلاق کا مالک بنانا ہے ، اور گویا کہ اس ملکیت کو قبول کرنا ہے ، اور اعراض کرنے سے قبولیت کا حق باطل ہوجاتا ہے ۔ اور بیع صرف  میں جسم کے اعتبار سے جدا ہونے سے بیع باطل ہوگی۔ دونوں میں یہ فرق ہے۔   
ترجمہ  : (٢٨٩) اگر سونے کو چاندی کے بدلے بیچے تو کمی بیشی جائز ہے] ایک جنس کی چیز نہ ہونے کی وجہ سے[لیکن قبضہ کرنا ضروری ہوگا۔
ترجمہ :  ١  حضور ۖ کے قول کی وجہ سے کہ سونا چاندی کے بدلے سود ہے مگر یہ کہ ھاء و ھاء ہو یعنی نقد ہو۔  
وجہ  (١) سونا اور چاندی دونوں دو جنس ہیں۔اس لئے کمی بیشی کے ساتھ بیچنا جائز ہوگا۔ لیکن چونکہ دونوں وزنی ہیں اس لئے مجلس میں دونوں پر قبضہ کرنا ضروری ہے (٢) حدیث میں ہے۔عن ابی بکرة قال نھی النبی ۖ عن الفضة بالفضة والذھب بالذھب الا سواء بسواء وامرنا ان نبتاع الذھب بالفضة کیف شئنا والفضة فی الذھب کیف شئنا ۔(بخاری شریف، باب بیع الذھب بالورق یدا بید، ص ٣٤٨، نمبر ٢١٨٢ مسلم شریف ، باب الصرف و بیع الذھب بالورق نقدا ،ص ٦٩٢، نمبر ٤٠٦٣١٥٨٧) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سونے کو چاندی کے بدلے بیچے تو کمی بیشی کے ساتھ بیچ سکتا ہے بشرطیکہ نقد ہو۔(٢) سالت براء بن عازب و زید بن ارقم عن الصرف فکل واحد منھما یقول ھذا خیر منی فکلاھما یقول نھی رسول اللہ ۖ عن الذھب بالورق دینا۔ (بخاری شریف ، باب بیع الورق بالذھب نسیئة، ص٣٤٨، نمبر ٢١٨٠ مسلم شریف ، باب النھی عن بیع الورق بالذھب دینا، ص٦٩٤، نمبر ٤٠٧٢١٥٨٩)اس حدیث میں فرمایا کہ دین اور ادھار نہ ہو ۔(٣)  صاحب ہدایہ کی حدیث یہ ہے ۔فقال عمر بن الخطاب .....فان رسول اللہ  ۖ قال الورق بالذھب ربا الا ھاء و ھاء و البر بالبر ربا الا ھاء و ھاء و الشعیر بالشعیر ربا الا ھاء و ھاء و التمر بالتمر ربا الا ھاء ھاء ۔ (مسلم شریف ، باب الصرف و بیع الذھب باورق نقدا، ص٦٩٢، نمبر ٤٠٥٩١٥٨٦) اس حدیث میں ھاء و ھاء ہے  
اصول  :جنس بدل جائے تو کمی بیشی کے ساتھ بیچنا جائز ہے۔  
لغت : التفاضل : کمی بیشی۔ ھاء و ھاء : نقد ہو۔ 

Flag Counter