Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

504 - 540
أحدہما ولا یتعین الآخر لطلاق ما روینا٥  ولأنہ ن کان یتعین ففیہ شبہة عدم التعیین لکونہ ثمنا خلقة فیشترط قبضہ اعتبارا للشبہة ف الربا٦  والمراد منہ الافتراق بالأبدان حتی لو ذہبا عن المجلس یمشیان معا ف جہة واحدة أو ناما ف المجلس أو أغم علیہما لا یبطل الصرف لقول ابن عمر رض اللہ عنہ ون وثب من سطح فثب معہ وکذا المعتبر ما ذکرناہ ف قبض رأس 

بنانا۔
ترجمہ  : ٥  اور اس لئے کہ اگر چہ یہ متعین ہوتے ہیں لیکن متعین نہ ہونے کا شبہ ہے، اس لئے کہ یہ پیدائشی ثمن ہیں اس لئے سود  کے شبہ کا اعتبار کرتے ہوئے ان پر قبضہ کرنا شرط ہے ۔
تشریح  : چاندی ، اور سونے کے زیور اور برتن اگر چہ متعین کرنے سے متعین ہوجاتے ہیں ، لیکن چونکہ یہ پیدائشی طور ثمن ہیں جو متعین کرنے سے متعین نہیں ہوتے اس لئے یہ شبہ ہے کہ اس میں سود ہوجائے اس لئے بھی زیور اور برتن کی بیع ہوئی ہو تو اس پر قبضہ کرنا ضروری ہے ۔    
ترجمہ: ٦  اس سے مراد بدن کی جدائیگی ہے یہاں تک کہ اگر دونوں مجلس سے اٹھ کر ایک جہت میں ساتھ ساتھ چلتے رہے ، یا دونوں ایک مجلس میں سو گئے ، یا بیہوش ہوگئے تو بیع صرف باطل نہیں ہوگی ]جب تک کہ جسم سے جدا نہ ہوجائے [ حضرت ابن عمر  کے قول کی وجہ سے کہ اگر ایک چھت سے کود جائے تو تم بھی اس کے ساتھ کود جاؤ، یہی معتبر ہے راس المال کے قبضے کرنے میں اس کو ذکر کیا ہے 
تشریح  : بیع صرف میں مبیع اور ثمن پر قبضہ کرنے سے پہلے جدا نہ ہوں کا مطلب یہ ہے کہ جسم سے دونوںجدا نہ ہوں ، چنانچہ دونوں ایک جہت میں ساتھ ساتھ چلتے رہے ، یا دونوں ایک ہی مجلس میں سو گئے ، یا دونوں دونوں ایک ہی مجلس میں بیہوش ہوگئے تو بیع فاسد نہیں ہوگی ، کیونکہ جسم کے اعتبار سے جدا نہیں ہوئے ہیں ۔بیع سلم کے رأس المال کے سلسلے میں بھی یہی کہا تھا کہ جسم کے اعتبار سے دونوں جدا نہ ہوں ۔ 
وجہ  :  صاحب ہدایہ کا قول صحابی قریب قریب یہ ہے ۔ان ابا طلحة اصطرف دنانیر بوزن فنہاہ عمر ان یفارقہ حتی یستوفی ۔( مصنف ابن ابی شیبة ، باب من قال اذا صرفت فلا تفارقہ و بینک و بینہ لبس ، ج رابع، ص ٥٠١، نمبر ٢٢٥٠١) اس قول صحابی میں ہے کہ  دونوں جسم کے اعتبار سے علیحدہ نہ ہوں ۔
 ترجمہ  : ٧  بخلاف مخیرہ کے اختیار کے اس لئے وہ اعراض سے باطل ہوجاتا ہے ۔ 
تشریح : جس عورت کو شوہر نے یہ اختیار دیا ہے کہ چاہے شوہر کو اختیار کر لے یا اپنے آپ کو طلاق دے کر جدا کر لے تو اس کو 

Flag Counter