Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

5 - 540
(خصوصیات اثمار الھدایة)

(١)
(٢)

(٣)
(٤)
(٥)
(٦)
(٧)
(٨)
(٩)
(١٠)
(١١)
(١٢)

(١٣)

(١٤)
(١٥)
 ھدایہ کے ہر مسئلے کے لئے تین حدیث تین حوالے لا نے کی کوشش کی گئی ہے، اور اس کا پورا حوالہ دیا گیا ہے  
 پھر صاحب ھدایہ جو حدیث لائے ہیں وہ کس کتاب میں ہے اس کا پورا حوالہ دیا گیا ہے تاکہ صاحب ھدایہ کی حدیث پر اشکال باقی نہ رہے ۔اور یہ بھی لکھ دیا گیا ہے کہ یہ حدیث ہے ، یا قول صحابی ،یا قول تابعی ۔
 طلباء کے ذہن کو سامنے رکھتے ہوئے ہر مسئلے کا محاوری اور آسان ترجمہ پیش کیا ہے۔
 کمال یہ ہے کہ عموما  ہر ہر مسئلے کو چار مرتبہ سمجھا یا ہے، تاکہ طلباء مسئلہ اور اسکی دلیل بھی آسانی سے سمجھ جائیں  
  مسائل کی تشریح آسان اور سلیس اردو میں کی ہے۔
  وجہ کے تحت ہر مسئلے کی دلیل نقلی قرآن اور احادیث سے مع حوالہ پیش کی گئی ہے۔
 حسب موقع دلیل عقلی بھی ذکر کر دی گئی ہے۔
 امام شافعی  کا مسلک انکی ،کتاب الام، کے حوالے سے لکھا گیا اور حدیث کی دلیل بھی وہیں سے ذکر کی گئی ہے 
 کونسا مسئلہ کس اصول پر فٹ ہوتا ہے وہ اصول بھی بیان کیا گیا ہے۔
 لغت کے تحت مشکل الفاظ کی تحقیق پیش کی گئی ہے۔
 لفظی ابحاث اور اعتراض و جوابات سے دانستہ احتراز کیا گیا ہے تاکہ طلباء کا ذہن پریشان نہ ہو۔
 جو حدیث ہے اس کے لئے  'حدیث'   اور جو قول صحابی یا قول تابعی ہے اس کے لئے قول صحابی ، یا قول تابعی  لکھا ہے تاکہ معلوم ہو جائے کہ کون حدیث ہے اور کون قول صحابی ،یا قول تابعی ہے۔
 حدیث کے حوالے کے لئے پورا باب لکھا۔پھر بیروتی کتابوں کا صفحہ نمبر لکھا اور بیروتی یا سعودی کتابوں کا احادیث نمبر لکھ دیا گیاتاکہ حدیث نکالنے میں آسانی ہو۔ 
  پرانے اوزان کے ساتھ نئے اوزان بھی لکھ دئے گئے ہیں تا کہ دو نوں اوزان میں بآسانی موازنہ کیا جا سکے ۔
کتاب البیوع میں بہت سارے مسئلے اصول پر ہیں ، میں نے ہر جگہ اصول لکھا ہے تاکہ اصول یاد ہوجائے اور مسئلہ سمجھنے میں بھی آسانی ہو ۔ 

Flag Counter