Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

4 - 540
 مدرسہ ثمرة العلوم، گھُٹّی 
ضلع گُڈّا،جھارکھنڈ ،انڈیا 
حضرت مولانا ثمیر الدین صاحب دامت برکاتہ ، کا گاؤں گھُٹّی ہے اس میں کافی زمانے سے مکتب چل رہا ہے جس میں دو اساتذہ خدمت انجام دیتے ہیں ، گاؤں کے سبھی بچے اس میں دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں ، یہ طلبہ کم و بیش ٧٠ ہوتے ہیں ، اور للہ رقم سے اس کے اخراجات پورے کئے جاتے ہیں ۔ الحمد للہ اس میں پڑھے ہوئے طلبہ کئی درجن حافظ اور عالم بنے اور ملک کے مختلف گوشے میں خدمت انجام دے رہے ہیں ، اس مکتب کی وجہ سے اس گاؤں کی دینی فضا کافی اچھی ہے ۔
یہاں کے ذمہ دار حضرات کی دیرینہ خواہش تھی کہ اس مکتب کی جانب سے حضرت مولانا کی کتاب شائع ہو ، تاکہ یہ مکتب بھی اس عظیم کار خیر میں شامل ہوجائے ، چنانچہ اسی خدمت کے جذبے سے  اثمار الھدایہ جلدتاسع شائع کی جا رہی ہے ، اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ اس کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ اور اجر آخرت کا ساماں ہوجائے ، آمین یا رب العالمین 
 ناظم ، مدسہ ثمرة العلوم ، گھُٹّی 
٩   ١   ٢٠١٢  ء  

Flag Counter