Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

497 - 540
ون کان یؤخذ بغیر حیلة والصید لمن أخذہ٢  وکذا البیض لأنہ أصل الصید ولہذا یجب 

اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ شکار ، یا ہر ایک کے لئے مباح چیز جو بھی پکڑ لے گا اسی کی ہوجائے گی ، چاہے کسی کی بھی زمین میں ہو ، ہاں زمین والا پہلے پکڑ لے یا اسی لئے زمین تیار کی ہے تو پھر اس کی ہوگی ۔
تشریح  : یہاں تین مسئلے ہیں ۔ ]١[ پرندے نے کسی کی زمین میں بچہ دیا ۔]٢[ یا اس میں انڈا دیا۔ ]٣[ یا ہرنی نے اس میں گھر بنا لیا تب بھی جو اسکو پکڑلے گا اسی کی ملکیت ہوجائے گی ،زمین والے کی نہیں ہوگی ، ہاں زمین والے نے کوئی جال رکھا تھا ، یا کوئی حیلہ کیا تھا جس کی وجہ سے شکاری جانور اس میں پھنس گیا تب زمین والے کی یا جال والے کی ملکیت ہوگی ، اب کوئی دوسرا نہیں لے سکتا   
وجہ  : (١) شکار، یا اس کا بچہ ، یا اس کا انڈا مباح الاصل ، یعنی سب کے لئے ہے ، اس لئے جو اس کو پہلے پکڑے گا اسی کا ہوجائے گا۔ (٢) صاحب ہدایہ کا اشارہ اس حدیث کی طرف ہے ۔عن ابیھا اسمر ابن مضرس قال أتیت النبی  ۖ فبایعتہ فقال من سبق الی مالم یسبقہ الیہ مسلم فھو لہ قال فخرج الناس یتعادون یتخاطون ۔ ( ابوداود شریف ، باب فی اقطاع الارضین ، ص ٤٥٠، نمبر ٣٠٧١) اس حدیث میں ہے کہ عوام کی جو چیز اس نے لیا ہے تو جسکے ہاتھ لگے وہ اس کی ہے ۔(٣) اس آیت میں اس کی تائید کا اشارہ ہے ۔ یا ایھا الذین آمنوا لیبلونکم اللہ بشیء من الصید تنالہ ایدیکم و رماحکم  ( آیت ٩٤، سورة المائدة ٥) اس آیت میں ہے کہ جو شکار تمہارے ہاتھ کو پالے ، جس سے اشارہ ہے کہ شکار جسکے ہاتھ آجائے وہ اسکا ہے (٤) أحل لکم صید البحر و طعامہ متاعا لکم و للسیارة و حرم علیکم صید البر ما دمتم حرما ۔ ( آیت ٩٦، سورة المائدة ٥) اس آیت میں بھی اشارہ ہے کہ شکار سب کے لئے ہے۔(٥) شکار مردہ زمین کی طرح ہوتا ہے جو اس پر قبضہ کرلے اسی کا ہے اس حدیث میں اس کا اشارہ ہے ۔  عن سعید بن زید عن النبی ۖ قال من احیا ارضا میتة فھی لہ ولیس لعرق ظالم حق (ترمذی شریف ، باب ما ذکر فی احیاء ارض الموات، ص٣٣٤ ،نمبر ١٣٧٨ ابو داؤد شریف ، باب فی احیاء الموات، ص٤٥٠ ،نمبر ٣٠٧٣ بخاری شریف ، باب من احیا ارضا میتة، ص٣٧٥، نمبر ٢٣٣٥)اس حدیث میں ہے کہ جو بھی مردہ زمین کو آباد کرے گا وہ مالک ہو جائے گا۔اسی طرح جو بھی شکار کو پکڑ لے گا اسی کا ہوجائے گا۔ 
ترجمہ  : ٢  اور ایسے ہی انڈا کا حکم ہے ، اس لئے کہ وہ شکار کی اصل ہے ، اسی لئے تو اس کے توڑنے پر اور بھوننے پرمحرم پر بدلہ واجب ہوتا ہے ۔
تشریح  :  پرندے کے انڈے پر جس کا قبضہ ہوجائے وہ اس کی ہے ، اس لئے انڈا  تو شکار کی اصل ہے اس لئے جو حکم شکار کا 

Flag Counter