Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

490 - 540
یقبض ٣ بخلاف ما بعد القبض لأن حقہ لم یبق متعلقا بہ٤  ثم ن فضل شیء یمسک للمشتر لأنہ بدل حقہ ون نقص یتبع ہو أیضا.(٢٨٢) قال فن کان المشتر اثنین فغاب أحدہما فللحاضر أن یدفع الثمن کلہ ویقبضہ وذا حضر الآخر لم یأخذ نصیبہ حتی ینقد شریکہ الثمن 

وجہ  : اس حدیث میں مجبوری کے درجے میں غائب پر فیصلہ کرنے کا اشارہ ہے ۔ عن عائشة ان ھندا قالت للنبی ۖ ان ابا سفیان رجل شحیح واحتاج ان آخذ من مالہ ،قال ۖ خذی مایکفیک وولدک بالمعروف (بخاری شریف، باب القضاء علی الغائب ، ص ١٢٣٦، نمبر ٧١٨٠ مسلم شریف، باب قضیة ہند ، ص ٧٦٠، نمبر ٤٤٧٧١٧١٤)اس حدیث میں حضرت سفیان حاضر نہیں تھے پھر بھی ان کے مال سے نفقہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔جس سے معلوم ہوا کہ مجبوری میں غائب پر فیصلہ کیا جا سکتا ہے
  ترجمہ  : ٣  بخلاف غلام پر قبضے کے بعد اس لئے کہ بائع کا حق غلام کے ساتھ متعلق نہیں رہا ۔ 
تشریح  : مشتری نے غلام پر قبضہ کرلیا تو یہ غلام مکمل مشتری کا ہوگیا ، اب بائع کا حق غلام کے ساتھ متعلق نہیں رہا بلکہ ثمن مشتری کے سر پر قرض ہوگیا ، اس لئے ثمن نہ ملنے کی صورت میں غلام نہیں بیچا جائے گا ، بلکہ کسی نہ طرح سے مشتری ہی سے وصول کیا جائے گا 
ترجمہ  : ٤  پھر اگر قیمت میں سے کچھ باقی رہ گئی تو مشتری کے  لئے رکھی جائے گی ، اس لئے کہ مشتری کے غلام کا بدلہ ہے ، اور اگرکم ہوگئی تو مشتری سے لیا جائے گا ۔ 
تشریح : اس عبارت کا تعلق اوپر  یبیعہ القاضی کے ساتھ ہے۔ مثلا بائع کا ثمن ایک ہزار تھا اور غلام بارہ سو میں بکا تو ایک ہزار بائع کو دینے کے بعد یہ دو سو درہم مشتری کے لئے رکھا جائے گا ، کیونکہ اسی کے غلام کی قیمت ہے ، اور اگر غلام آٹھ سو میں بکا تو دوسو درہم پھر سے مشتری سے لیا جائے گا ، کیونکہ بائع کا ثمن پورا نہیں ہوا ہے ۔ 
لغت  : یتبع ھو ایضا : کا مطلب یہ ہے مشتری کا پھر بھی پیچھا کیا جائے گا ، اور اس سے مزید وصول کیا جائے گا۔      
ترجمہ  : (٢٨٢) اگر دو آدمی مشتری تھے اور ان میں سے ایک غائب ہوگیا تو جو حاضر ہے اس کے لئے جائز ہے کہ پورا ثمن ادا کردے اور غائب کے حصے پر بھی قبضہ کرلے ، اور جب دوسرا آدمی آئے تو جب تک پورا ثمن اا نہ کردے اپنا حصہ نہیں لے سکے گا ۔ 
ترجمہ  : ١  یہ امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کا قول ہے۔ 
اصول  : یہاں دو اصول ہیں ]١[ امام ابو یوسف  کا اصول ۔ زید نے اپنا حصہ بچانے کے لئے مجبوری کے درجے میں ساتھی 

Flag Counter