Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

487 - 540
یصح.(٢٨٠) قال ومن اشتری جاریة ولم یقبضہا حتی زوجہا فوطئہا الزوج فالنکاح جائز١  لوجود سبب الولایة وہو الملک ف الرقبة علی الکمال وعلیہ المہر. وہذا قبض لأن وطء الزوج حصل بتسلیط من جہتہ فصار فعلہ کفعلہ ن لم یطأہا فلیس بقبض٢  والقیاس أن یصیر قابضا لأنہ تعییب حکم فیعتبر بالتعییب الحقیق . وجہ الاستحسان أن ف الحقیق استیلاء 

ترجمہ  : ١  ولایت کے سبب کے پائے جانے کی وجہ سے اعر پورے طور پر ملک رقبہ ہے ، اور شوہر پر مہر لازم ہوگا ، اور اس سے مشتری کا قبضہ ہوجائے گا اس لئے کہ شوہر کی وطی  مشتری کی جانب سے مسلط کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے ، اس لئے شوہر کی وطی مشتری کی وطی کی طرح ہے ۔
اصول  : یہاںتین اصول ہیں ۔
]١[…یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ مشتری خود کا ہاتھ لگا کر حقیقی عیب کردے ، 
]٢[…یا اس کا وکیل ]شوہر وطی کرکے [ حقیقی عیب کردے تو باندی پر مشتری کا قبضہ شمار کیا جائے گا ۔
]٣[… مشتری حکمی طور پر عیب دار کرے ، مثلا نکاح کرادے تو اس سے نکاح تو ہوجائے گا ، لیکن باندی پر قبضہ شمار نہیں ہوگا۔
تشریح : یہاں دو مسئلے ہیں ]١[ کسی نے باندی خریدی اور اس پر ابھی قبضہ نہیں کیا اور اس کی شادی کسے سے کرادی تو نکاح جائز ہوجائے گا ، کیونکہ خریدنے کے بعد مشتری کی ملکیت ہوگئی ہے اور اس نے نکاح کرایا ہے اس لئے نکاح ہوجائے گا ، اور شوہر پر مہر لازم ہوجائے گا ۔ لیکن اس نکاح سے مشتری کا قبضہ نہیں ہوگا ، کیونکہ نکاح کرانا زبانی طور پر اور حکمی طور پرباندی کو عیبدار کرانا ہے ، اور حکمی طور پر عیبدار کرانے سے قبضہ شمار نہیں ہوتا ، جب تک کہ خود مشتری حقیقی طور پر باندی کو عیبدار نہ کردے ، مثلا آنکھ پھوڑ دے ، یا ہاتھ کاٹ لے ۔ ]٢[ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ شوہر نے باندی سے وطی کرلی تو اب  باندی پرمشتری کا قبضہ ہو جائے گا، کیونکہ شوہر مشتری کا وکیل ہے وطی کرکے گویا کہ حقیقی طورپر باندی کو عیبدار کر دیا تو اس سے مشتری کا قبضہ ہوجائے گا ، اور اب باندی ہلاک ہوگی تو مشتری کی جانب سے ہلاک ہوگی ۔
ترجمہ  : ٢  قیاس کا تقاضہ یہ ہے کہ نکاح ہی سے مشتری کاقبضہ ہوجائے اس لئے کہ حکمی طور پر عیب دار بنانا ہے ، اس لئے حقیقی طورپر عیب دار بنانے پر قیاس کیا جائے ، لیکن استحسان  کی وجہ یہ ہے کہ حقیقی عیب دار کرنے میں باندی پر پورا قابو پاناہوا ہے اس لئے اس سے قبضہ ہوجائے گا ، اور حکمی طور پر عیب دار کرنے میں قابو پانا نہیں ہے اس لئے دونوں کا حکم الگ الگ ہوگیا 
لغت  : نکاح کرانا حکمی طور پر اور زبانی طور پر باندی کو عیب دار کرنا ہے، کیونکہ اب خود مشتری وطی نہیں کر سکتا ہے ۔ اور وطی کر لینا حقیقی طور پر اس کو عیب دار کرنا ہے ، کیونکہ اب وہ ثیبہ ہوگئی ، اور اب اس کی قیمت اتنی نہیں رہی ۔ استیلاء علی المحل :محل پر یعنی 

Flag Counter