Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

481 - 540
لا یجوز بیعہ بخلاف الہوام المؤذیة لأنہ لا ینتفع بہا٦  والحدیث محمول علی الابتداء قلعا لہم عن الاقتنائ٧  ولا نسلم نجاسة العین ولو سلم فیحرم التناول دون البیع.(٢٧٦) وقال ولا یجوز 

تشریح  : یہ دلیل عقلی ہے کہ کتا جانور کی حفاظت کے لئے ہوتا ہے اور شکار کرنے کے لئے ہوتا ہے اس لئے وہ منتفع بہ ہوگیا اس لئے وہ مال کے درجے میں ہوگیا اس لئے اس کی بیع جائز ہوگی ۔اس کے برخلاف تکلیف دینے والے کیڑے یا جانور کے ، اس لئے کہ وہ انسان کے لئے ضرر رسان ہیں اس لئے وہ مال نہیں ہے اس لئے اس کی بیع بھی جائز نہیں ہے۔ 
لغت  : ھوام : کیڑا مکوڑا ۔ موذیة : اذی سے مشتق ہے ، تکلیف دینے والی چیز ۔ 
ترجمہ  : ٦  اور حدیث ابتداء اسلام پر محمول ہے تاکہ کتا پالنے سے لوگوںکو روکا جاسکے ۔ 
تشریح  : یہ امام شافعی  کو جواب ہے ، انہوں نے فرمایا تھا کہ حدیث میں کتا پالنے سے روکا گیا ہے، اس کا جواب دیا جارہا ہے کہ اہل عرب کتے سے بہت محبت کرتے تھے  اس کو روکنے کے لئے حضور ۖ نے شروع میں کتا مارنے کا حکم دیا بعد میں اس کی اجازت دے دی، اور اس وقت کتے کا بیچنا جائز ہوگیا ، جیسے کی حدیث میں گزری۔  
وجہ  :(١) اس حدیث میں ہے کہ پہلے کتے کو مارنے کا حکم دیا۔اخبرتنی میمونةان رسول اللہ  ۖ قال لہ جبرائیل ولیہ السلام لکنا لا ندخل بیتا فیہ کلب و لا صورة فاصبح رسول اللہ ۖ یومئذ فامر بقتل الکلاب حتی انہ لیأمر بقتل الکلب الصغیر ۔ ( نسائی شریف ، باب الامر بقتل الکلب ، ص ٥٩٦، نمبر ٤٢٨١) اس میں تمام کتوں کو قتل کرنے کا حکم ہے ۔ (٢) بعد میں اس حدیث میں مارنے سے منع فرمایا۔عن عبد اللہ بن مغفل قال قال رسول اللہ  ۖ لولا ان الکلاب امة من الامم لامرت بقتلھا فاقتلوا منھا الاسود البھیم ۔( نسائی شریف ، باب الامر بقتل الکلب ، ص ٥٩٦، نمبر ٤٢٨١) اس حدیث میں کالے کتے کے علاوہ کو مارنے سے منع فرمایا ہے ۔
لغت  : قلعا : قلع سے مشتق ہے ، جڑ سے اکھاڑنا۔ اقتناء :قناء سے مشتق ہے، مال کی حفاظت کرنا ۔
ترجمہ : ٧  اور ہم یہ تسلیم نہیں کرتے کہ کتا نجس العین ہے ، اور اگر تسلیم کر بھی لیں تو یہ کھانے کے حق میں ہے بیچنے کے حق میں نہیں  
تشریح : یہ امام شافعی  کو جواب ہے ، کہ ہم یہ نہیں مانتے کہ کتا نجس العین ہے ، بلکہ ہمارے یہاں وہ نجس العین نہیں ہے ، اور اگر مان بھی لیں تو کھانے کے حق میں نجس العین ہے ، بیچنے کے حق میں نہیں وہ جائز ہے ، کیونکہ مینگنی ، اور گوبر نجس العین ہے لیکن اس کا بیچنا جائز ہے ، اسی طرح کتا کا کھانانجس العین ہو لیکن منتفع بہ ہونے کی وجہ سے اس کا بیچنا جائز ہو۔     
ترجمہ : (٢٧٦) اور نہیںجائز ہے شراب کی بیع اور سور کی بیع۔  

Flag Counter