Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

480 - 540
الکلب لقولہ علیہ الصلاة والسلام ن من السحت مہر البغ وثمن الکلب ولأنہ نجس العین والنجاسة تشعر بہوان المحل وجواز البیع یشعر بعزازہ فکان منتفیا. ٤ ولنا أنہ علیہ الصلاة والسلام نہی عن بیع الکلب لا کلب صید أو ماشیة٥  ولأنہ منتفع بہ حراسة واصطیادا فکان ما 

کتے کی قیمت ہے ۔ اور اس لئے کہ یہ نجس العین ہے ، اور نجس ہونا اس کی ذلیل ہونے کی دلیل ہے اور بیع کے جائز ہونے میں اس کی عزت ہے اس لئے بیع کی نفی ہوگی ۔
تشریح  : امام شافعی  کے نزدیک کتے کو بیچنا ، خریدنا حلال نہیں ہے ، موسوعہ میں عبارت یہ ہے ۔  قال الشافعی  و بھذا نقول لا یحل للکلب ثمن بحال ، واذا لم یحل ثمنہ لم یحل ان یتخذ ہ الا صاحب صید او حرث او ماشیة ۔ ( موسوعة امام شافعی  ، باب بیع الکلاب و غیرھا من الحیوان غیر الماکول ، ج سادس، ص ٣٨، نمبر ٧٧٣٧) اس عبارت میں ہے کہ کتے کی قیمت حلال نہیں ہے ۔ 
وجہ :(١) امام شافعی  کتے کی بیع ناجائز ہونے کی دو دلیل دیتے ہیں ایک تو حدیث ہے  جسکو صاحب ہدایہ نے ذکر کی ہے ۔  عن ابی مسعود الانصاری ان رسول اللہ ۖ نھی عن ثمن الکلب ومہر البغی وحلوان الکاھن ۔ (بخاری شریف، باب ثمن الکلب، ص٣٥٦، نمبر ٢٢٣٧ مسلم شریف ، باب تحریم ثمن الکلب وحلوان الکاہن ،ص نمبر ١٥٦٧ ترمذی شریف نمبر ١٢٨١) اس حدیث میں کتے کے ثمن سے منع فرمایا ہے اس لئے اس کی بیع بھی جائز نہیں ہوگی (٢) ان کے یہاں کتا نجس العین ہے اور نجس العین کی بیع جائز نہیں اس لئے کتے کی بھی بیع جائز نہیں ہے ۔
 لغت : الفھد  : چیتا۔ سباع  : سبع کی جمع ہے۔پھاڑ کھانے والے جانور۔
ترجمہ  : ٤  ہماری دلیل یہ ہے کہ حضور ۖ کتے کی بیع سے منع فرمایا ہے سواء شکار ی کتے کے اور جانور کی حفاظت کیلئے کتے کی 
وجہ  : صاحب ہدایہ کی حدیث ان دو حدیثوں کا مجموعہ ہے (١)نھی عن ثمن الکلب الا کلب الصید۔ (ترمذی شریف ، باب الرخصة فی ثمن کلب الصید، ص٣١٢، نمبر ١٢٨١) اس حدیث میں ماشیة کا لفظ نہیں ہے(٢) اس دوسری حدیث میں ہے  ۔عن سالم عن ابیہ عن النبی  ۖ قال من اقتنی کلبا الا کلب صید او ماشیة نقص من اجرہ کل یوم قیراطان ۔ ( نسائی شریف ، باب الرخصة فی امساک الکلب للصید ، ص ٥٩٧، نمبر ٤٢٩٢) اس کلب ماشیة کا ذکر ہے ۔
لغت  : ماشیة : مشی سے مشتق ہے ، چلنا ، کلب ماشیة : وہ کتا جو چوپائے کی حفاظت کے لئے  رکھا جاتا ہو۔
ترجمہ  : ٥  اور اس لئے کہ حفاظت کرنے کے لئے اور شکار کرنے کے لئے نفع بخش ہے اس لئے وہ مال ہوگیا اس لئے اس کی بیع جائز ہوجائے گی ،بخاف تکلیف دینے والے کیڑے کے اس لئے کہ اس سے فائدہ نہیں ہوتا ۔ 

Flag Counter