Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

477 - 540
التسلیم٥  ونما قال بغیر أجل لأنہ لو ضرب الأجل فیما فیہ تعامل یصیر سلما عند أب حنیفة خلافا لہما ولو ضربہ فیما لا تعامل فیہ یصیر سلما بالاتفاق. لہما أن اللفظ حقیقة للاستصناع فیحافظ علی قضیتہ ویحمل الأجل علی التعجیل بخلاف ما لا تعامل فیہ لأنہ استصناع فاسد 

لغت : مجوز : جائز کرنے والی چیز ، مراد ہے لوگوں کا تعامل ۔ 
ترجمہ : ٥  متن میں بغیر ٫اجل ، اس لئے کہا کہ جس چیز میں تعامل ہے اس میں مدت متعین کردی جائے تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک بیع سلم ہوجاتی ہے ، خلاف صاحبین  کے ، اور جس میں لوگوں کا تعامل نہیں ہے اس میں مدت متعین کی جائے تو بالاتفاق سلم ہوگی ۔ صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ لفظ حقیقت میں استصناع کے لئے ہے اس لئے اس کی معانی کی حفاظت کی جائے گی اس لئے مدت کو جلدی بنانے پر حمل کیا جائے گا ، بخلاف جس میں لوگوں کا تعامل نہیں ہے ، اس لئے کہ وہاں استصناع فاسد ہے اس لئے صحیح سلم پر حمل کیا جائے گا ۔اور ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ موزہ دین ہے بیع سلم کا بھی احتمال رکھتا ہے ] اور بیٹھ بنوانے کا بھی احتمال رکھتا ہے اور بیع سلم کا جائز ہونا سب کے نزدیک ہے جس میں شبہ نہیں ہے ، اور بیٹھ بنوانے کے تعامل میں شبہ ہے اس لئے بیع سلم پر حمل کرنا زیادہ بہتر ہے   
تشریح  :  یہاں دو مسئلے ہیں ]١[ متن میں استصناع کے بارے میںکہا تھا کہ مدت نہ ہو ، اس کی وضاحت فرما رہے ہیں کہ جن چیزوں میں لوگوں کے اندر بیٹھ بنوانے کا تعامل نہیں ہے اس میں مدت متین کردی جائے تو وہ بالاتفاق بیع سلم ہے ،بیٹھ بنوانا نہیں ہے  
وجہ  : جس چیز میں لوگوں کے بیٹھ بنوانے کا رواج نہیں ہے اس میں استصناع فاسد ہے ، پس جب بیٹھ بنوانا نہیں ہوا اور مدت بھی موجود ہے تو سب کے نزدیک بیع سلم ہوجائے گی ۔ 
]٢[ دوسری صورت یہ ہے ۔ کہ جن چیزوں میں بیٹھ بنوانے کا رواج ہے اس میں مدت متعین نہ ہو تو بیٹھ بنوانا ہے ، اور اگر مدت متعین ہو تو صاحبین  کے نزدیک پھر بھی بیٹھ بنوانا ہے ، اور جو مدت ہے اس کے بارے میں کہا جائے گا کہ جلدی بنوانے کے لئے مدت کا تعین کیا ہے۔
وجہ  : صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ لفظ استصناع کا استعمال کیا گیا ہے اس لئے جہاں تک ہوسکے اس لفظ کے معانی پر ہی حمل
 کیا جائے گا اس لئے استصناع پر حمل کرکے بیٹھ بنوانا مانا جائے گا ، اور یہ جو مدت کا تعین ہے اس کے بارے میں کہا جائے گا کہ جلدی بنوانے کے لئے مدت طے کی ہے ۔ 
  اور امام ابو حنیفہ  کے نزدیک یہ بیٹھ بنوانا نہیں رہے گا ، بلکہ بیع سلم ہوجائے گی۔ 

Flag Counter