Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

478 - 540
فیحمل علی السلم الصحیح. ولأب حنیفة أنہ دین یحتمل السلم وجواز السلم بجماع لا شبہة فیہ وف تعاملہم الاستصناع نوع شبہة فکان الحمل علی السلم أولی واللہ أعلم.

وجہ  :  انکی دلیل یہ ہے کہ چونکہ اس میں مدت متعین ہے اس لئے یہ عقد بیع سلم ہونے کا بھی احتمال رکھتا ہے اور استصناع کا بھی احتمال رکھتا ہے ، لیکن استصناع  کے بارے میں شبہ ہے ، کیونکہ امام شافعی  کے نزدیک استصناع جائز نہیں ہے ، اور بیع سلم کے بارے میں کوئی شبہ نہیں ہے وہ پکی حدیث سے ثابت ہے ، اور اس کے جائز ہونے پر سب کا اتفاق ہے ، اس لئے بیع سلم پر ہی حمل کرنا بہتر ہے۔چونکہ بیٹھ بنوانے میں اجل ہونے سے  ائمہ کااختلاف تھا اسلئے متن میں ٫بغیر اجل، کاجملہ استعمال کیا ۔ و اللہ اعلم 

Flag Counter