Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

474 - 540
استصنع شیئا من ذلک بغیر أجل جاز١  استحسانا للجماع الثابت بالتعامل. وف القیاس لا یجوز لأنہ بیع المعدوم٢  والصحیح أنہ یجوز بیعا لا عدة والمعدوم قد یعتبر موجودا حکما ٣  والمعقود علیہ العین دون العمل حتی لو جاء بہ مفروغا لا من صنعتہ أو من صنعتہ قبل العقد 

تشریح  : مثلا سنپل کے طور پر موزہ دیا اور کہا کہ اسی انداز کا ایک جوڑ موزہ بنا دو تو اس کو استصناع کہتے ہیں ، اس میں مدت متعین ہو تب بھی جائز ہے اور مدت متعین نہ ہو تب بھی جائز ہے ۔ یہاں موزہ ابھی موجود نہیں ہے اس لئے معدوم کی بیع ہونے کی وجہ سے قیاس کا تقاضہ یہ ہے کہ جائز نہ ہو ، لیکن تعامل ، اور حدیث کی بنا پر جائز ہے ۔
وجہ  : (١) ایک وجہ یہ ہے کہ لوگوں کا تعامل ہے اور اس کے بنوانے پر اجماع ہے ۔ (٢) دوسری وجہ یہ ہے کہ خود حضور ۖ نے انگوٹھی بنوائی ہے ، حدیث یہ ہے ۔عن ابن عمر ان رسول اللہ  ۖ اصطنع خاتما من ذھب و کان یلبسہ۔ ( بخاری شریف ، باب  من حلف علی الشیء و ان لم یحلف ، ص ١١٤٩، نمبر ٦٦٥١ نسائی شریف ، باب طرح الخاتم و ترک لبسہ ، ص ٧١٨، نمبر ٥٢٩٢) اس حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے انگوٹھی کو بیٹھ بنوایا ہے ۔(٣) اس حدیث میں بھی ہے ۔ عن انس ان النبی  ۖ اصطنع خاتما فقال انا قد اتخذنا خاتما و نقشنا علیہ نقشا فلا ینقش علیہ أحد ۔( نسائی شریف ، باب موضع الخاتم ، ص ٧١٨، نمبر٥٢٨٤)  اس لئے اس حدیث کی بنا پر قیاس چھوڑ دیا جائے گا۔ 
لغت :استصناع: صنع سے مشتق ہے کسی چیز کو تیار کرنے کا حکم دینا ، بیٹھ بنوانا۔   
 ترجمہ  : ٢  صحیح یہ ہے کہ وہ بیع ہے وعدہ نہیں ہے ، اور معدوم کو کبھی حکما موجود مانا جاتا ہے ۔ 
تشریح  : یہاں مبیع موجود نہیں ہے اس لئے یہ بیع ہوگی ، یا وعدہ ہوگا ، یا بیع سلم ہوگی ، اس بارے میں وضاحت فرما رہے ہیں کہ یہ عقد بیع ہے ، وعدہ نہیں ہے ، اب اعتراض ہوتا ہے کہ چیز تو موجود نہیں ہے تو بیع کیسے ہوئی ؟ تو اس کا جواب دیا جا رہا ہے کہ لوگوں کے تعامل کی وجہ سے مبیع کو حکما موجود مان لیا گیا ہے ۔
 ترجمہ  : ٣  عقد کی چیز عین شیء ہے کام نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ کسی اور کا بنا یا ہوا لائے یا خود اس کا نہیں ۔یا عقد سے پہلے کا اسی کا بنایا ہوا لایا اور مشتری نے لے لیا تو جائز ہے ۔
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ یہاں عین چیز مبیع ہے ، کام مبیع نہیں ہے۔
اصول  : دوسرا اصول یہ ہے کہ مشتری کے قبول کرنے کے بعد مبیع بنے گی اس سے پہلے نہیں ۔
تشریح  : یہاں سے یہ وضاحت کر رہے ہیں کہ کام مبیع نہیں ہے ، بلکہ موزہ جو تیار ہوا وہ مبیع ہے ، 
وجہ : (١)کیونکہ کام کو مبیع قرار دیں تو یہ اجرت بن جائے گی ، بیع نہیں رہے گی ،(٢) دوسری بات یہ ہے کہ کاریگر نے کسی اور 

Flag Counter