Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

473 - 540
اذا سمی ملبنا معلوما١  لأنہ عدد متقارب لا سیما ذا سم الملبن.(٢٧١) قال وکل ما أمکن ضبط صفتہ ومعرفة مقدارہ جاز السلم فیہ]   لأنہ لا یفض لی المنازعة[ وما لا یضبط صفتہ ولا یعرف مقدارہ لا یجوز السلم فیہ  ١ لأنہ دین وبدون الوصف یبقی مجہولا جہالة تفض لی المنازعة(٢٧٢)  ولا بأس بالسلم ف طست أو قمقمة أو خفین أو نحو ذلک ذا کان یعرف لاستجماع شرائط السلم ون کان لا یعرف فلا خیر فیہ١  لأنہ دین مجہول.(٢٧٣) قال وان 

پہنچائے گا
 تشریح : اس مسئلہ میں مصنف علیہ الرحمة نے بیع سلم کا قاعدہ کلیہ بیان فرمایا ہے کہ جن چیزوں کو صفات متعین کرنے کے ذریعہ اور مقدار متعین کرنے کے ذریعہ منضبط کر سکتا ہو ان کی بیع سلم جائز ہے۔اور جن چیزوں کو صفات متعین کرنے کے ذریعہ اور مقدار متعین کرنے کے ذریعہ منضبط نہ کر سکتا ہو ان کی بیع سلم جائز نہیں ہے۔  
وجہ:  (١)عن ابن عباس قال قدم النبی ۖ المدینة وھم یسلفون بالثمر السنین وثلاث فقال من اسلف فی شیء ففی کیل معلوم ووزن معلوم الی اجل معلوم ۔ (بخاری شریف ، باب السلم فی وزن معلوم ،ص٣٥٧، نمبر ٢٢٤٠ مسلم شریف ، باب السلم ،ص٧٠١، نمبر ٤١١٨١٦٠٤) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسلم فیہ کی کیل ،وزن اور اجل معلوم کی جا سکتی ہواور متعین کی جا سکتی ہو تو بیع سلم جائز ہوگی (٢) سنن بیھقی نے انہیں احادیث کے لئے یہ باب باندھا ہے باب السلف فی الحنطة والشعیر والزبیب والزیت والثیاب وجمیع ما یضبط بالصفة ( سنن بیہقی ، باب السلف فی الحنطة ،ج سادس ،ص٤٢،نمبر١١١٢٢)جس سے معلوم ہوا کہ جن کی صفات منضبط کی جا سکتی ہوں ان کی بیع سلم جائز ہے۔
ترجمہ  : (٢٧٢) طست قمقمہ اور موزے اور اس جیسی چیز میں بیع سلم جائز ہے اگر اس کی ساری صفات معلوم ہوں ، سلم کے تمام شرائط جمع ہونے کی وجہ سے ، اور اگر صفات معلوم نہ ہوں تو اس میں اچھائی نہیں ہے ، اس لئے کہ مجہول دین ہوگی ۔ 
تشریح  : طست ، قمقمہ ، اور موزے اور اس قسم کی چیزوں کی تمام صفات معلوم ہوں اور ان میں بیع سلم کریں تو جائز ہے کیونکہ بیع سلم کی تمام شرطیں پائی جاتی ہیں ، اور اس کی صفات متعین نہ کی جا سکتی ہوں تو پھر مجہول دین ہونے کی وجہ سے اس کی بیع سلم جائز نہیں ہے  
ترجمہ  : (٢٧٣) اگر کسی نے ان میں سے کسی چیز کا بغیر مدت کے بیٹھ بنوایا تو جائز ہے ۔ 
ترجمہ : ١  استحسانا اور اجماع کی وجہ سے جو تعامل سے ثابت ہے ، اور قیاس کا تقاضہ ہے کہ جائز نہ ہو اس لئے کہ معدوم کی بیع ہے  

Flag Counter