Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

47 - 540
١  لأنہ صفة فکان بمنزلة ما ذا باعہ معیبا فذا ہو سلیم. (١٨)ولو قال بعتکہا علی أنہا مائة ذراع بمائة درہم کل ذراع بدرہم فوجدہا ناقصة فالمشتر بالخیار ن شاء أخذہا بحصتہا من الثمن ون شاء ترک   ١ لأن الوصف ون کان تابعا لکنہ صار أصلا بفرادہ بذکر الثمن فینزل کل ذراع منزلة ثوب   ٢  وہذا لأنہ لو أخذہ بکل الثمن لم یکن آخذا لکل ذراع بدرہم 

زیادہ نکل گئی تو وہ بھی مشتری ہی کی ہو گی ۔  
 ترجمہ:(١٨)  اور کہا کہ اس زمین کو آپ سے بیچتا ہوں اس طرح کہ سو گز ہے سو درہم کے بدلے میں ، ہر گز ایک درہم کے بدلے، پھر اس کو کم پایا تو مشتری کو اختیار ہے چاہے تو اس زمین کو اس کے حصے کے مطابق ثمن سے لے اور اگر چاہے تو چھوڑ دے۔
 ترجمہ:  ١   اس لئے کہ وصف اگر چہ تابع ہے لیکن ثمن کو الگ ذکر کر کے اس کو اصل بنا دیا اس لئے ہر گز ایک کپڑا بن گیا ۔
 تشریح:  کپڑے اور زمین میں گز صفت ہے لیکن اگر صفت کو اصل بنا دیا جائے تو اس کے مقابلے میں الگ سے قیمت ہوگی ۔یہاں بائع نے جب یہ کہا کہ ہر گز ایک درہم کے بدلے میں تو ہر گز کو اصل بنا دیا اور اب ہر گز کے بدلے میں ایک درہم ہوگا۔اب پورے ٹکڑے زمین کی بیع نہیں ہے بلکہ ہر گز کی بیع ہے۔اس لئے جتنے گز ہوںگے اتنے ہی درہم لازم ہوںگے۔ کم ہوںگے تو اس کے حساب سے کم درہم اور زیادہ ہوںگے تو اس کے حساب سے زیادہ درہم۔ البتہ کم گز ہونے کی شکل میں مشتری کو وعدہ شدہ زمین نہیں ملی اس لئے رغبت کم ہوئی اس لئے اس کو لینے نہ لینے کا اختیار ہوگا ۔ اور زیادہ ہوا تو مشتری کو زیادہ رقم لگے گی  اس لئے اس میں بھی مشتری کو اختیار ہو گا ۔ 
  ترجمہ: ٢  مشتری کو جتنا ہ گز ہے اتنا درہم دیکر لینے کا حق اس لئے ہے کہ اگر پورے ثمن سے لے تو ہر گز کو ایک درہم سے لینے والا نہیں ہوا۔ 
 تشریح: یہ  دلیل عقلی ہے کہ اگر کم گز نکلا اور رقم پوری ہی دی گئی تو ہر گز کے بدلے ایک درہم نہیں ہوا ، اور بائع نے کہا تھا کہ ہر گز کے بدلے ایک درہم ہو گا اس لئے وعدہ کے مطابق جتنے گز ہونگے اتنے ہی درہم لازم ہوں گے ۔ 
 اصول: گز صفت ہے لیکن اگر اس کو اصل بنا دیا جائے تو ہر گز کے بدلے اس کی الگ الگ قیمت لگے گی۔  
نوٹ : یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ بائع پورے ٹکڑے کی مجموعی قیمت لگا رہا ہے یا ہر ہر گز کی الگ الگ قیمت لگا رہا ہے۔ اگر پورے ٹکڑے کی قیمت لگا رہا ہے تو گز زیادہ ہو یا کم پورے ٹکڑے کی پوری قیمت دینی ہوگی۔اور اگر ہر ہر گز کی قیمت لگا رہا ہے تو گز کے حساب سے اس کی قیمت طے کی جائے گی۔ان ہی اصولوں پر یہ سب مسائل متفرع ہیں۔

Flag Counter