Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

466 - 540
بطلت القالة ولو تقایلا بعد موتہا فالقالة باطلة  ١   لأن المعقود علیہ ف البیع نما ہو الجاریة فلا یبقی العقد بعد ہلاکہا فلا تصح القالة ابتداء ولا تبقی انتہاء لانعدام محلہ ٢  وہذا بخلاف بیع المقایضة حیث تصح القالة وتبقی بعد ہلاک أحد العوضین لأن کل واحد منہما مبیع فیہ. (٢٦٦)قال ومن أسلم لی رجل دراہم ف کر حنطة فقال المسلم لیہ شرطت ردیئا وقال رب 

اور اگر باندی مرنے کے بعد اقالہ کیا تب بھی اقالہ باطل ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ یہاں بیع میں معقود علیہ باندی ہے ، اس لئے باندی کے ہلاک ہونے کے بعد عقد باقی نہیں رہے گا اس لئے ابتداء بھی اقالہ صحیح نہیں ہے اس لئے انتہاء بھی  اقالہ باقی نہیں رہے گا، اس لئے کہ اقالہ کا محل باقی نہیں رہا ۔ 
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ درہم کے بدلے باندی خریدی تو باندی ہی مبیع ہے درہم مبیع نہیں بن سکتا ، اس لئے اگر اقالہ کرنے کے بعد باندی مر گئی تو اقالہ باطل ہوجائے گا ، اور اقالہ سے پہلے باندی مر گئی تو اقالہ ہی نہیں ہوسکے گا۔ 
تشریح :  ہزار درہم کے بدلے باندی کی مطلق بیع کی پھر اقالہ کیا اس کے بعدباندی مر گئی تو اب اقالہ باطل ہوجائے گا ، کیونکہ یہاں درہم مبیع نہیں بن سکتا وہ تو ہر حال میں ثمن ہے ، اور باندی مر چکی ہے اس لئے مبیع نہیں ہے اس لئے اقالہ میں بائع کی طرف کس چیز کو واپس کرے گا ، اس لئے کیا ہوا اقالہ باطل ہوجائے گا ۔ اور اگر باندی مر گئی اس کے بعد اقالہ کرنا چاہے تو اقالہ ہوگا ہی نہیں کیونکہ باندی موجود نہیں ہے۔
ترجمہ  : ٢  یہ بخلاف بیع مقایضہ کے اس لئے کہ اقالہ صحیح ہے ، اور دونوں عوض میں سے ایک کے ہلاک کے بعد بھی مبیع باقی رہتی ہے ، اس لئے کہ دونوں میں سے ہر ایک اس میں مبیع ہے ۔ 
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ بیع مقایضہ میں دونوں ہی مبیع ہیں اس لئے ایک کے ہلاک کے بعد بھی دوسری مبیع باقی ہے اس لئے اقالہ ہوسکے گا۔ 
تشریح  :  دونوں طرف مبیع ہوں ، مثلا ایک طرف چاول ہے اور دوسری طرف گیہوں ہے تو اس کو بیع مقایضہ کہتے ہیں ۔اس میں چونکہ دونوں طرف ہی مبیع ہیں اس لئے اقالہ کرنے کے بعد ایک ہلاک ہوجائے تب بھی اقالہ صحیح رہے گا ۔ اور ایک ہلاک ہوگئی تب بھی اقالہ کرنا جائز ہے ، کیونکہ ابھی بھی ایک مبیع باقی ہے ۔ 
ترجمہ  : ( ٢٦٦) کسی نے درہم کے بدلے ایک کر گیہوں میں بیع سلم کی ، پھر بائع نے کہا کہ ردی گیہوں کی شرط تھی ، اور مشتری نے کہا کہ کوئی شرط نہیں تھی ، اور گواہ نہیں ہے تو بائع کی بات مانی جائے گی ۔
ترجمہ :  ١  اس لئے کہ مشتری بیع کے صحیح ہونے کا انکار کر رہا ہے ، اور اس میں متعنت ہے ، اس لئے کہ عام طور پر مبیع ثمن 

Flag Counter