Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

465 - 540
ہو المسلم فیہ فصحت القالة حال بقائہ٢  وذا جاز ابتداء فأولی أن یبقی انتہاء لأن البقاء أسہل٣  وذا انفسخ العقد ف المسلم فیہ انفسخ ف الجاریة تبعا فیجب علیہ ردہا وقد عجز فیجب علیہ رد قیمتہا (٢٦٥)ولو اشتری جاریة بألف درہم ثم تقایلا فماتت ف ید المشتری 

سلم میں معقود علیہ مسلم فیہ ] گیہوں [ ہے اس لئے گیہوں کے رہتے ہوئے اقالہ درست ہوجائے گا۔ 
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ بیع سلم میں مسلم فیہ مبیع ہے اس لئے جب تک وہ موجود ہے اقالہ ہو سکتا ہے ۔ ثمن ]باندی [ چاہے موجود ہو یا نہ ہو۔ 
لغت : اقالہ  :  بیع کو ختم کرکے مبیع بائع کی طرف واپس کرنے کو اقالہ کہتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ مبیع موجود ہوگی تو اقالہ ہوگا ،اور وہ ہلاک ہوگئی تو اقالہ نہیں ہوسکے گا۔  
تشریح :  اس عبارت میں مشتری سے مراد مسلم الیہ ]بائع [ہے ۔کسی نے باندی کو ثمن بنایا اور ایک کر گیہوں کو مبیع بنایا اور بیع سلم کی پھر اقالہ کیا  اس کے بعد باندی بائع کے ہاتھ میں مر گئی تو اقالہ جائز ہے ۔ ]٢[ دوسری صورت یہ ہے کہ باندی مر گئی اس کے بعد اقالہ کیا تب بھی جائز ہے ۔
وجہ  : اس لئے کہ ایک کر گیہوں یہاں مبیع ہے اور قاعدہ یہ ہے کہ مبیع موجود ہو تو اقالہ ہو سکتا ہے اس لئے اقالہ ہوجائے گا ۔ اور باندی مر چکی ہے اس لئے مسلم الیہ ]بائع[ پر اس کی قیمت لازم ہوگی ، اور جس دن باندی پر قبضہ کیا تھا اس دن اس کی کیا قیمت تھی وہی لازم ہوگی      
ترجمہ : ٢  اگر ابتداء اقالہ جائز ہے تو بقاء بدرجہ اولی جائز ہوگا اس لئے کہ بقاء زیادہ سہل ہے ۔ 
تشریح  : یہاں ابتداء سے مراد دوسری صورت ہے جس میں باندی مرنے کے بعد اقالہ درست ہوا ۔ اور بقاء سے مراد پہلی صورت ہے جس میں باندی کے زندہ رہتے ہوئے اقالہ کیا۔۔دوسری صورت میں تھا کہ باندی مر گئی ہو اس کے بعد بھی اقالہ صحیح ہے تو باندی زندہ ہو تب تو بدرجہ اولی اقالہ درست ہوگا اس لئے کہ باندی باقی ہے تو اقالہ کرنا زیادہ سہل ہے ۔
ترجمہ  : ٣  عقد مسلم فیہ میں فسخ ہوگیا تو تابع ہوکر باندی میں بھی فسخ ہوگیا اس لئے باندی کو واپس کرنا واجب ہوگیا ، اور مرنے کی وجہ سے باندی کو واپس کرنے سے عاجز ہوگیا اس لئے اس کی قیمت واپس کرے گا ۔ 
تشریح  : یہ قیمت واپس کرنے کی وجہ ہے کہ جب گیہوں میں بیع سلم ختم ہوگئی تو تابع ہوکر باندی میں بھی بیع ختم ہوگئی ، لیکن وہ مر چکی اس لئے اس کو واپس نہیں کر سکتا ہے اس لئے اس کی قیمت واپس کریگا۔   
ترجمہ  : (٢٦٥) اگر مطلق بیع کے ماتحت ایک ہزار میں باندی خریدی ، پھر اقال کیا ، پھر باندی مر گئی تو اقالہ باطل ہوگیا ۔ 

Flag Counter