Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

464 - 540
أب حنیفة رحمہ اللہ فینتقض البیع ٩ وہذا الخلط غیر مرض بہ من جہتہ لجواز أن یکون مرادہ البداء ة بالعین١٠  وعندہما ہو بالخیار ن شاء نقض البیع ون شاء شارکہ ف المخلوط لأن الخلط لیس باستہلاک عندہما. (٢٦٤)قال ومن أسلم جاریة ف کر حنطة وقبضہا المسلم لیہ ثم تقایلا فماتت ف ید المشتر فعلیہ قیمتہا یوم قبضہا ولو تقایلا بعد ہلاک الجاریة جاز  ١  لأن صحة القالة تعتمد بقاء العقد وذلک بقیام المعقود علیہ وف السلم المعقود علیہ انما

کا حکم دینا بھی صحیح نہیں ہے ۔اور عین گیہوں پر اس لئے قبضہ نہیں ہوگا کہ اس کو بائع نے اپنے گیہوں کے ساتھ ملا دیا ، تو گویا کہ مبیع ] مسلم فیہ [ ہلاک ہوگئی اس لئے بیع سلم ہی ختم ہوجائے گی ۔ 
ترجمہ  : ٩   اور اس ملانے میں مشتری کی جانب سے رضامندی نہیں ہے ، کیونکہ یہ ہوسکتا ہے کہ مشتری کی مراد یہ ہو کہ پہلے عین گیہوں ڈالے ۔ 
تشریح  : یہ ایک اشکال کا جواب ہے کہ بائع نے جو گیہوں ملایا ہے وہ مشتری کے حکم سے ملایا ہے اس لئے بیع نہیں ٹوٹنی چاہئے، اس کا جواب دیا جا رہا ہے کہ مشتری کی مرضی یہ تھی کہ پہلے عین گیہوں تھیلے میں ڈالو، اس کے بعددین گیہوں ڈالو تاکہ مبیع ہلاک نہ ہو ، بائع نے الٹا کردیا اس لئے ہلاک ہوگئی اور بیع ختم ہوگئی ۔ 
 ترجمہ  : ١٠  صاحبین  کے نزدیک مشتری کو اختیار ہے اگر چاہے تو بیع توڑ دے ، اور چاہے تو ملے ہوئے گیہوں میں شریک ہوجائے اس لئے کہ صاحبین  کے نزدیک ملانے سے ہلاک نہیں ہوتی ۔ 
تشریح  : صاحبین  کے نزدیک دین گیہوں کو عین گیہوں کے ساتھ ملانے سے گویا کہ مبیع ہلاک نہیں ہوتی ، بلکہ باقی رہتی ہے ، البتہ مشتری کا گیہوں بائع کے گیہوں کے ساتھ مل گیا ہے اسلئے چاہے تو بیع توڑ دے ، اور چاہے تو بیع باقی رکھے اور بائع کے ساتھ شریک ہوجائے ، کیونکہ تھیلے میں بائع کا بیع سلم والا گیہوں ہے ، اور مشتری کا بیع والامتعین گیہوں بھی ہے ، اسلئے دونوں شریک ہوجائے  
ترجمہ  : (٢٦٤)  کسی نے باندی کو ثمن بنا کر ایک کر گیہوں کی بیع سلم کی ، پھر بائع نے باندی پر قبضہ بھی کرلیا ، پھر اقالہ کیا اس کے بعد باندی بائع کے ہاتھ میں مر گئی تو  بائع پر قبضے کے دن کی قیمت لازم ہوگی ، اور اگر باندی کے مرنے کے بعد اقالہ کیا تب بھی صحیح ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ اقالہ کا صحیح ہونا عقد کے باقی رہنے پر ہے اور معقود علیہ ]مبیع[ کے باقی رہنے پر اقالہ ہوتا ہے ، اور بیع 

Flag Counter