Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

462 - 540
٥  ولہذا یکتفی بذلک الکیل ف الشراء ف الصحیح لأنہ نائب عنہ ف الکیل والقبض بالوقوع ف غرائر المشتر٦  ولو أمرہ ف الشراء أن یکیلہ ف غرائر البائع ففعل لم یصر قابضا لأنہ استعار غرائرہ ولم یقبضہا فلا تصیر الغرائر ف یدہ فکذا ما یقع فیہا وصار کما لو أمرہ أن یکیلہ ویعزلہ ف ناحیة من بیت البائع لأن البیت بنواحیہ ف یدہ فلم یصر المشتر قابضا. ٧  ولو اجتمع الدین والعین والغرائر للمشتر ن بدأ بالعین صار قابضا أما العین فلصحة الأمر فیہ وأما 

لغت  : طحن :  پیسنا ۔صب ّ : بہا دینا ۔ 
ترجمہ  : ٥  اسی لئے خریدنے کی شکل میں اسی کیل پر اکتفا کیا جائے گا صحیح روایت میں ، اس لئے کہ بائع کیل کرنے میں مشتری کا وکیل ہے ، اور مشتری کے تھیلے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس کا قبضہ بھی ہوگیا۔   
تشریح  : اس عبارت کا تعلق اوپر کی عبارت کے ساتھ ہے ، چونکہ عام بیع میں گیہوں مشتری کا ہوچکاہے اس لئے بائع نے کیل کرکے مشتری کے تھیلے میں دے دیا تو یہی کیل کرنا قبضہ کے لئے کافی ہے ، کیونکہ بائع کیل کرنے میں مشتری کا وکیل ہے ۔
ترجمہ  : ٦   بیع کی صورت میں مشتری نے حکم دیا کہ بائع ہی کی تھیلے میں کیل کرکے ڈالے اور اس نے ڈالاتو مشتری کا قبضہ نہیں ہوگا اس لئے کہ اس نے مشتری کے تھیلے کو عاریت پر لیا اور تھیلے پر قبضہ نہیں کیا اس لئے تھیلا مشتری کے ہاتھ میں نہیں ہوا اس لئے جو کچھ اس میں ڈالا وہ بھی ویسے ہی قبضہ نہیں ہوا ۔ جیسے کہ بائع کو حکم دیا کہ کیل کرکے بائع کے گھر کے کونے میں الگ رکھ دے ] تو قبضہ نہیں ہوتا [ اس لئے کہ گھر سب کونے کے ساتھ بائع کے قبضے میں ہے اس لئے مشتری گیہوں پر قبضہ کرنے والا نہیں ہوا ۔ 
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ مانگی ہوئی چیز پر جب تک باضابطہ قبضہ نہ کر لے اس کی نہیں ہوتی۔
تشریح  : یہاں بائع کی تھیلی مشتری نے مانگ کر] عاریت پر [ لی ہے اس لئے جب تک اس پر باضابطہ قبضہ نہیں کرے گا اس پر قبضہ نہیں ہوگا، اور یہاں  مشتری نے قبضہ کیا نہیں ہے اس لئے قبضہ نہیں ہوا ، اس لئے جو گیہوں اس میں ڈالا اس پر بھی مشتری کا قبضہ نہیں ہوا ۔ اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ مشتری نے بائع کو کہا کہ میرا خریدا ہوا گیہوں کیل کرکے اپنے گھر کے کسی کونے میں رکھ دو اور اس نے ایسا کیا تو اس سے مشتری کا قبضہ شمار نہیں کیا جائے گا ، کیونکہ گھر بھی بائع کا ہے اور اس کا کونہ بھی بائع کا ہے اس لئے مشتری کا قبضہ نہیں ہوگا۔    
ترجمہ  : ٧  اگر دین اور عین جمع ہوجائیں اور تھیلامشتری کا ہو ، اگر عین سے شروع کیا تو قبضہ ہوجائے گا، بہر حال عین میں  اس لئے کہ اس میں حکم دینا صحیح ہے، اور بہر حال دین میں تو اس لئے کہ وہ مشتری کی ملک کے ساتھ مل گیا ، اور ملنے سے قبضہ 

Flag Counter