Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

458 - 540
الصفقتان بشرط الکیل فلا بد من الکیل مرتین لنہ النب علیہ الصلاة والسلام عن بیع الطعام حتی یجر فیہ صاعان وہذا ہو محمل الحدیث علی ما مر٢  والسلم ون کان سابقا لکن قبض المسلم فیہ لاحق وأنہ بمنزلة ابتداء البیع لأن العین غیر الدین حقیقة.٣  ون جعل عینہ ف حق 

اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ دو بیع جمع ہوجائیں تو حدیث کے اعتبار سے دو مرتبہ ناپنا پایا جائے گا تو بیع صحیح ہوگی ، ورنہ نہیں ۔ 
تشریح  : مثلا زید مشتری نے عمر سے ایک کر گیہوں کی بیع سلم کی ، دینے کاوقت آیا تو عمر بائع نے خالد سے ایک کر گیہوں خریدا اور زید مشتری کو کہا کہ جاکر گیہوں پر اپنے لئے قبضہ کرلو تو بیع سلم درست نہیں ہوگی، کیونکہ یہاں دو بیع ہیں اس لئے پہلے بائع کے لئے بطور وکیل کے قبضہ کرنا چاہئے ، پھر اپنے لئے بطور اصیل کے قبضہ کرنا چاہئے ، اور حدیث کے اعتبار سے دو مرتبہ کیل کرنا چاہئے ، یہاں ایک مرتبہ کیل کیا اس لئے قبضہ صحیح نہیں ہے ۔ اور اگر زید نے کہا پہلے میرے لئے قبضہ کرو پھر اپنے لئے قبضہ کرو، اور اس نے پہلے بائع کے لئے قبضہ کیا پھر اپنے لئے قبضہ کیا ، اسی طرح پہلے بائع کے لئے کیل کیا پھر اپنے لئے کیل کیا تو  قبضہ درست ہوجائے گا ۔       
وجہ : (١)  حدیث یہ ہے جسکو صاحب ہدایہ نے ذکر کیا ہے۔  عن جابر قال نھی رسول اللہ ۖ عن بیع الطعام حتی یجری فیہ الصاعان صاع البائع وصاع المشتری ۔(ابن ماجہ شریف،باب النھی عن بیع الطعام قبل مالم یقبض ،ص ٣١٩ ،نمبر ٢٢٢٨) اس حدیث میں ہے کہ بائع کا صاع اور مشتری کا جاری ہونا چاہئے ۔ یعنی دونوں صاع سے وزن کرے۔ (٢) حدیث میں ہے کہ بیچتے اور خریدتے وقت کیل کرے۔ عن عثمان ان النبی ۖ قال اذا بعت فکِل واذا ابتعت فاکتل (بخاری شریف ، باب الکیل علی البائع والمعطی ،ص ٣٤١، نمبر ٢١٢٦ مسلم شریف ، باب بطلان بیع المبیع قبل القبض ،ص ٦٦٣، نمبر ٣٨٤٨١٥٢٨) 
ترجمہ  : ٢  بیع سلم بہت پہلے کیا ہے لیکن قبضہ ابھی کر رہا ہے اس لئے گویا کہ ابھی بیع ہورہی ہے اس لئے ابھی جو عین گیہوں پر قبضہ ہو رہا ہے وہ اور ہے ، اور بائع پر مسلم فیہ جو قرض تھا وہ اور ہے۔
تشریح  :  یہاں عبارت پیچیدہ ہے ۔۔یہ عبارت ایک اشکال کا جواب ہے ، وہ یہ کہ بیع سلم توبہت پہلے ہوچکی تھی اور بائع نے جو خالد سے ایک کر خریدا ہے وہ بہت بعد میں ہے تو دو صفقے جمع کیسے ہو گئے ؟ اس کا جواب دیا جارہا ہے کہ بائع ]مسلم الیہ [نے خالد سے گیہوں خریدا ہے اس کے بعد مشتری سے قبضہ کروا رہا ہے اس لئے گویا کہ ابھی بیع ہوئی ، اس لئے دو صفقے جمع ہوگئے۔

Flag Counter