Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

453 - 540
قولہم علام رأس المال وتعجیلہ وعلام المسلم فیہ وتأجیلہ وبیان مکان الیفاء والقدرة علی تحصیلہ(٢٥٩) فن أسلم مائت درہم ف کر حنطة مائة منہا دین علی المسلم لیہ ومائة نقد فالسلم ف حصة الدین باطل ]لفوات القبض[ ویجوز ف حصة النقد١  لاستجماع شرائطہ ولا 

مقرر کرنا، اور مقام  مقرر کرنا ، اور مسلم فیہ حاصل کرنے پر قادر ہونا ۔ 
 تشریح  : اس کی تشریح یہ ہے ۔اعلام رأس المال :  یعنی رأس المال ]ثمن[ کی جنس ، نوع، صفت ، اور وزن ، یا کیل کی مقدار ، یا عدد بیان کرے۔۔ و تعجیلہ : راس المال کو فی الحال مجلس میں ادا کرے ۔ اعلام المسلم فیہ : یعنی مسلم فیہ ]مبیع[ کی کی جنس ، نوع ، صفت، اور وزن ، یا کیل کی مقدار ، یا عدد بیان کرے ۔۔تأجیلہ : مسلم فیہ دینے کے لئے وقت مقرر کرے ۔ ۔و بیان مکان الایفاء : ضرورت ہوتو مسلم فیہ ادا کرنے کا مقام بیان کرے ۔۔و القدرة علی تحصیلہ : یعنی عقد کے وقت سے لیکر ادا کرنے تک مبیع بازار میں ملتی ہو تاکہ اس کو حاصل کرنے پر قدرت ہو ۔
ترجمہ  : ( ٢٥٩) پس اگر دو سو درہم کے بدلے ایک کرُّ گیہوںکی بیع سلم کی ، پھر ایک سو درہم بائع] مسلم الیہ[ پر قرض کے بدلے میں رکھا اور ایک سو درہم نقد دیا ، تو قرض کے حصے کی سلم باطل ہوگی ] اس لئے کہ قبضہ فوت ہوگیا[ اور نقد کے حصے کی سلم جائز ہوگئی ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ اس میں سب شرطیں جمع ہوگئیں ، اور قبضہ نہ کرنے کا فساد نقد میں داخل نہیں ہوگا اس لئے کہ فساد بعد میں ہوا ہے ، اور اس لئے کہ بیع سلم صحیح واقع ہوئی تھی۔ 
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ جتنے ثمن پر مجلس میں قبضہ ہوگا اتنے ہی کی بیع سلم صحیح ہوگی ۔ 
اصول  : دوسرا اصول یہ ہے کہ جو قرض ہے وہ متعین نہیں ہوتا اس لئے اس کا فساد نقد میں  سرایت نہیں کرے گا۔  
تشریح  : کر ایک پیمانہ ہے جس سے چاول گیہوں ناپتے تھے ۔ دوسو درہم کے بدلے ایک کر گیہوں کی بیع سلم کی ، بعد میں مشتری نے کہا کہ ایک سو درہم مجلس میں نقد دیتا ہوں اور باقی ایک سو جو آپ پر قرض ہے اس کے بدلے میں کاٹتا ہوںتو آدھے کر گیہوں کی بیع صحیح ہوگی ، اور آدھے کی باطل ہوگی ، کیونکہ ثمن پر مجلس میں قبضہ کرنا ضروری تھا ، اور آدھے ہی پر قبضہ کیا ہے اس لئے آدھے کی بیع درست ہوگی ۔ لیکن باقی آدھا کر جسکی بیع باطل ہوگئی اس کا فساد صحیح والے حصے میںسرایت نہیں کرے گا ۔
وجہ : کیونکہ شروع میں بیع سلم صحیح ہوگئی ہے، اور قرض کاٹنے کی بات بعد میں ہوئی ہے اس لئے فساد صحیح والے حصے میں سرایت نہیں کرے گا۔ باقی تفصیل آگے آرہی ہے۔
لغت : ولایشیع الفساد لان الفسادطاراذ السلم وقع صحیحا : بیع سلم کرنے کی دو صورتیں ہیں ]١[ شروع میں 

Flag Counter