Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

452 - 540
الیہ فیہ فیقدر علی التسلیم٤  ولہذا قلنا لا یصح السلم ذا کان فیہ خیار الشرط لہما أو لأحدہما لأنہ یمنع تمام القبض لکونہ مانعا من الانعقاد ف حق الحکم وکذا لا یثبت فیہ خیار الرؤیة لأنہ غیر مفید بخلاف خیار العیب لأنہ لا یمنع تمام القبض٥  ولو أسقط خیار الشرط قبل الافتراق ورأس المال قائم جاز خلافا لزفر وقد مر نظیرہ(٢٥٨) وجملة الشروط جمعوہا فی 

پھیر کرنا ، خرید و فروخت کرنا۔ 
 ترجمہ  : ٤  اسی لئے ہم نے کہا کہ بیع سلم صحیح نہیں ہے اگر اس میں دونوں کے لئے یا اس میں سے ایک کے لئے خیار شرط ہواس لئے کہ وہ قبضے کے تمام ہونے کو روکتا ہے اس لئے کہ حکم کے حق میں انعقاد سے مانع ہے ، اور ایسے ہی  بیع سلم میں خیار رویت ثابت نہیں ہوتی اس لئے کہ وہ مفید نہیں ہے ، بخلاف خیار عیب کے اس لئے کہ اس لئے کہ وہ قبضے کے تمام ہونے کو نہیں روکتا۔
تشریح  : چونکہ ثمن پر بائع کا پوراقبضہ ہو تب ہی وہ تصرف کر سکتا ہے اور مسلم فیہ ]مبیع [ حاصل کر سکتا ہے ۔ اس لئے بائع یا مشتری میں سے کسی ایک کو خیار شرط ہو تو ثمن پر پورا قبضہ شمار نہیں کیا جاتا اس لئے بیع سلم میں کسی کو خیار شرط نہیں ہونا چاہئے ، اسی طرح خیار رویت ہو تب بھی قبضہ پوراشمار نہیں کیا جاتا ہے اس لئے خیار رویت بھی نہیں ہونا چاہئے ، ہاں خیار عیب ہو تو کوئی حرج کی بات نہیں ہے کیونکہ خیار عیب کے باوجود قبضہ پورا شمار کیا جاتا ہے۔ 
ترجمہ  : ٥  اگر جدا ہونے سے پہلے خیار شرط ساقط کردی اور ثمن موجود ہے تو بیع سلم جائز ہوجائے گی ۔خلاف امام زفر  کے ، اور اس کی مثال گزر چکی ہے۔ 
تشریح  :  ابھی گزرا کہ اگر بیع سلم میں خیار شرط ہو بیع سلم نہیں ہوگی ، لیکن اگر پہلے خیار شرط تھی اور بائع اور مشتری کے جدا ہونے سے پہلے اس کو ساقط کردیا ،اور ثمن ابھی موجود تھا تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک بیع سلم پلٹ کر جائز ہوجائے گی ۔ لیکن اگر خرچ کردیا تو اب پلٹ کر جائز نہیں ہوگی ، اور امام زفر  کے یہاں پلٹ کر جائز نہیں ہوگی ، چاہے ثمن موجود ہو ۔ اس کے مثل مسئلہ باب بیع الفاسد میں گزر چکا ہے ۔ 
وجہ  : اس کی وجہ یہ ہے کہ خرابی پیوست ہونے سے پہلے ختم کر دی گئی اس لئے جائز ہوجائے گی ۔ اور امام زفر  نے فرمایا کہ بیع فاسد منعقد ہوئی ہے اس لئے پلٹ کر جائز نہیں ہوگی ۔      
ترجمہ  : (٢٥٨) مصنف نے فرمایا کہ مشائخ نے بیع سلم کے تمام شروط کو اختصار کے ساتھ اپنے اس قول میں جمع کیا ہے ، راس المال سے اگاہ کرنا ، اور رأس المال کو فی الحال دے دینا ، اور مسلم فیہ سے آگاہ کرنا ، اور مسلم فیہ کو ادا کرنے کے لئے وقت 

Flag Counter