Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

450 - 540
وجوب ف الحال.٢  ولو عینا مکانا قیل لا یتعین لأنہ لا یفید وقیل یتعین لأنہ یفید سقوط خطر الطریق٣  ولو عین المصر فیما لہ حمل ومؤنة یکتفی بہ لأنہ مع تباین أطرافہ کبقعة واحدة فیما ذکرنا. (٢٥٧)قال ولا یصح السلم حتی یقبض رأس المال قبل أن یفارقہ فیہ ١   أما ذا کان من النقود فلأنہ افتراق عن دین بدین وقد نہی النب صلی اللہ علیہ وسلم عن الکالء بالکالء 

کے باب الاجارات میں یہ ہے کہ کسی جگہ بھی دے توکافی ہے اس لئے کہ جب کوئی جگہ متعین نہیں ہوئی تو دینے کے لئے تمام جگہیں برابر ہیں 
وجہ  : جامع صغیر کی عبارت یہ ہے ،  و کل شیء أسلم فیہ لہ حمل و مؤنة و لم یشترط مکان الایفاء فھو فاسد و ما لم یکن لہ حمل و مؤنة فھو جائز و یوفیہ فی المکان الذی اسلم فیہ، و ھذا قول ابو حنیفہ  و قال ابو یوسف و محمد  و کذالک مالہ حمل و مؤنة فھو جائز و ان یشترط مکان الایفاء ۔ ( جامع صغیر ،باب السلم ، ص ٣٢٣) اس عبارت میں ہے کہ جس جگہ بیع سلم ہوئی اسی جگہ مبیع  دے گا۔   
ترجمہ : ٢  اور کوئی جگہ متعین کرے تو بعض حضرات نے فرمایا کہ متعین نہیں ہوگی اس لئے کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، اور بعض حضرات نے فرمایا کہ متعین ہوجائے گی ، کیونکہ راستے کا خطرہ ٹل جانے کا فائدہ ہے ۔
تشریح  : واضح ہے ۔
ترجمہ  : ٣  اور اگر ادا کرنے کے لئے کسی شہر کو متعین کیا جس تک لیجانے کی اجرت ہے تو شہر کا متعین کرنا ہی کافی ہے اس لئے کہ لمبا چوڑا ہونے کے باوجود ایک جگہ کی طرح ہے ، جیسا کہ ذکر کیا ہے ۔ 
تشریح :  دس من گیہوں دینے کے لئے ایسے شہر کا نام لیا جو کافی لمبا چوڑا ہے اور ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک لیجانے کے لئے بھی اجرت لگتی ہے ، اس کے باوجود بھی اس شہر کو متعین کرلینا کافی ہے ، اس کے ہر محلے کو متعین کرنا ضروری نہیں ہے ، کیونکہ لمبا چوڑا ہونے کے باوجود ایک جگہ شمار کیا جاتا ہے ۔ اور بعض حضرات نے فرمایا کہ شہر اگر ایک فرسخ سے زیادہ لمبا ہو تو  دینے کے محلے کو متعین کرنا بھی ضروری ہے ، کیونکہ دوسرے کنارے تک لیجانے کے لئے فافی خرچ پڑ جاتا ہے ۔
لغت  : اطراف : کنارے ، بقعة : ایک جگہ ، زمین کا ٹکڑا۔ 
ترجمہ  :(٢٥٧) اور نہیں صحیح ہے سلم یہاں تک کہ رأس المال پر قبضہ کرے جدا ہونے سے پہلے۔  
ترجمہ  : ١  بہر حال اگر ثمن نقد ہے تو اس لئے کہ ادھار کو ادھار کے بدلے کرکے جدا ہور ہے ہیں ، حالانکہ حضور ۖ نے ادھار کو ادھار کے بدلے بیچنے سے منع فرمایا ہے ۔

Flag Counter