Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

449 - 540
١٣  وقیل لا یشترط ذلک ف الثمن. والصحیح أنہ یشترط ذا کان مؤجلا وہو اختیار شمس الأئمة السرخس رحمہ اللہ.١٤  وعندہما یتعین مکان الدار ومکان تسلیم الدابة للیفائ. (٢٥٦) قال وما لم یکن لہ حمل ومؤنة لا یحتاج فیہ لی بیان مکان الیفاء بالجماع ]لأنہ لا تختلف قیمتہ[ ویوفیہ ف المکان الذ أسلم فیہ ١ قال رض اللہ عنہ وہذہ روایة الجامع الصغیر والبیوع. وذکر ف الجارات أنہ یوفیہ ف أ مکان شاء وہو الأصح لأن الأماکن کلہا سواء ولا 

لغت  :حمل : کا ترجمہ ہے اٹھانا ، اور مؤنة کا ترجمہ ہے خرچ ، نان نفقہ برداشت کرنا ۔ حمل و مؤنة : جس چیز کو دوسری جگہ لیجانے کی اجرت لگتی ہو اس کو حمل و مؤنت کہتے ہیں ۔
ترجمہ  : ١٣  بعض حضرات نے فرمایا کہ ثمن میں جگہ متعین کرنے کی شرط نہیں ہے ، لیکن صحیح بات یہ ہے کہ اگر ثمن مؤخر ہے تو متعین کرنے کی شرط ہے ، اسی کو شمس الائمہ سرخسی نے اختیار کیا ہے ۔ 
تشریح  : عام بیع میں اگر ثمن ادھار ہو اور اس کو دوسری جگہ لیجانے کی اجرت لگتی ہو تو ثمن دینے کی جگہ متعین کرنا بعض حضرات کے نزدیک ضروری نہیں ہے ، لیکن دوسرے حضرات کے یہاں ضروری ہے ، اسی کو شمس الائمہ سرخسی  نے اختیار کیا ہے ۔  
ترجمہ  : ١٤  صاحبین  کے نزدیک گھر کی جگہ اور چوپائے سپرد کرنے کی جگہ اجرت دینے کے لئے متعین ہوجائے گی۔
تشریح  :  اس عبارت کا تعلق اجرت پر لینے اور گھر تقسیم کرنے کے ساتھ ہے ، کہ اگر جانور اجرت پر لیا تو جس جگہ جانور واپس دے گا اجرت ادا کرنے کے لئے وہی جگہ متعین ہوجائے گی ۔ اور جس جگہ گھر ہے جسکو تقسیم کیا ہے وہی جگہ  اس کے حصے کاگیہوں دینے لئے متعین ہوجائے گی ۔ 
ترجمہ  : ( ٢٥٦)  اور جسکے لیجانے کی اجرت نہ ہو اس میں ادا کرنے کے مکان بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے بالاجماع 
] اس لئے کہ اس کی قیمت میں فرق نہیں پڑتا ہے[۔ اور جس جگہ بیع سلم کی ہے اسی جگہ دے گا ۔
تشریح  :  مبیع کے لیجانے کی کوئی اجرت نہیں ہے تو کہاں یہ ادا کرے گا اس جگہ کو متعین کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، اور جس جگہ بیع سلم ہوئی ہے اسی جگہ مبیع ادا کرے گا، کیونکہ اس کی قیمت میں فرق نہیں پڑتا ، یہ مسئلہ بالاجماع ہے۔
ترجمہ  : ١  صاحب ہدایہ نے فرمایا کہ یہ روایت جامع صغیر میں کتاب البیوع کا ہے ، اور  مبسوط کے کتاب الاجارات میں ذکر کیا گیا ہے کہ جس جگہ چاہے دے دے اور وہی صحیح ہے اس لئے کہ تمام جگیں برابر ہیں ، اور ابھی ادا کرنا تو واجب نہیں ہے۔ 
تشریح  : جامع صغیر کی عبارت میں یہ ہے کہ جس جگہ بیع سلم کی ہے وہی جگہ مبیع دینے کیلئے متعین ہوجائے گی ، لیکن مبسوط 

Flag Counter