Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

45 - 540
لیس بوصف. (١٦)ومن اشتری ثوبا علی أنہ عشرة أذرع بعشرة دراہم أو أرضا علی أنہا مائة ذراع بمائة درہم فوجدہا أقل فالمشتر بالخیار ن شاء أخذہا بجملة الثمن ون شاء ترک 

 اصول:  غلہ میں قفیز اصل ہے صفت نہیں ہے۔ اور اصل کے بدلے میں الگ سے قیمت ہوتی ہے ۔
تشریح:  ناپنے کے بعد معلوم ہوا کہ ڈھیر میں ایک سو سے مثلا دس قفیز زیادہ ہے تو یہ دس قفیز بائع کی ہے ۔ کیونکہ وعدے کے مطابق  ہر قفیز ایک درہم کی ہے اس لئے زیادہ قفیز کی زیادہ قیمت چاہئے ۔
وجہ : (١)  اس کی وجہ یہ ہے کہ بیع تو ایک سو قفیز پر ہی ہوئی ہے اور ایک سو قفیز ہی کی قیمت ایک سو درہم دی گئی اس لئے اس سے جو زیادہ قفیز ہے اس پر بیع ہی نہیں ہوئی ہے اس لئے وہ قفیز بائع کی ہے ۔ (٢) دوسری وجہ یہ ہے کہ اگر قفیز گیہوں کی صفت ہوتی تو گیہوں کے ساتھ مشتری کے پاس چلی جاتی ، جیسے بیل کا موٹاپا بیل کی صفت ہے تو بیل کے ساتھ چلے  جائے گی ، لیکن قفیز صفت نہیں ہے بلکہ مقدار ہے اور اصل ہے اس لئے گیہوں کے ساتھ  نہیں جائے گی ، بلکہ الگ سے اس کی قیمت لگے گی ، اور وہ قیمت نہیں لگی ہے اس لئے بائع ہی کی رہے گی (٣)اثر میں ہے سمع عکرمة یقول ان ابتعت طعاما فوجدتہ زائدا فالزیادة لصاحب الطعام والنقصان علیک۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب اشتریت طعاما فوجدتہ زائدا، ج ثامن ،ص١٠٤، نمبر ١٤٦٨٩) اس اثر میںہے کہ جو گیہوںزیادہ ہو وہ بائع کا ہوگا ۔
لغت:  ابتاع  :  باع سے مشتق ہے خریدا۔
ترجمہ:(١٦) کسی نے کپڑا خریدا اس طرح کہ وہ دس گز ہے دس درہم میں ،یا زمین خریدی اس طرح کہ وہ سو گز ہے سو درہم میں پھر اس کو اس سے کم پایا تو مشتری کو اختیار ہے چاہے تو اس زمین اور کپڑے کو پوری ہی قیمت میں لے اور چاہے تو اس کو چھوڑ دے۔
تشریح : یہ مسئلہ اوپر جیسا ہی ہے لیکن حکم میں فرق اس لئے ہے کہ کپڑے میں اور زمین میں گز سے ناپنا ایک صفت ہے اور قاعدہ یہ ہے کہ صفت کے مقابلہ میں الگ سے کوئی قیمت نہیں ہوتی اس لئے دس گزیا سو گز زمین صرف ترغیب کے لئے ہوئی ہر گز کے بدلے ایک درہم نہیں ہوا تو گویا کہ پورے تھان کپڑے کی قیمت دس درہم اور پورے زمین کے ٹکڑے کی قیمت سو درہم ہوئی چاہے تھان میں اور زمین میں گز زیادہ ہو یا کم ہو ۔اس لئے لینا چاہے تو پورے دس درہم دے کر پورا تھان لے، اسی طرح سو درہم دے کر پورا ٹکڑا زمین لے۔چاہے گز کم ہو چاہے زیادہ ہو۔ البتہ کم گز ہونے کی صورت میں مشتری کی رغبت کم ہے اس لئے اس کو چھوڑنے کا اختیار ہوگا اور زیادہ گز ہو جائے تو بائع کو روکنے کا اختیار اس لئے نہیں ہوگا کہ پورے تھان اور پورے ٹکڑے زمین کی بیع کر چکا ہے، چاہے جتنا ہو۔  

Flag Counter