Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

448 - 540
الصفة.١١  وقیل علی عکسہ لأن تعین المکان قضیة العقد عندہما ١٢ وعلی ہذا الخلاف الثمن والأجرة والقسمة وصورتہا ذا اقتسما دارا وجعلا مع نصیب أحدہما شیئا لہ حمل ومؤنة.

جائے گی ، اور دونوں کے قسم کھانے پر بیع فسخ کردی جائے گی۔ اور صاحبین  کے نزدیک چونکہ جگہ متعین ہے اس لئے قسم کھلانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
ترجمہ  :  ١١  کہا گیا کہ معاملہ اس کا الٹا ہے ،اس لئے کہ صاحبین  کے نزدیک مکان کا تعین عقد کے قضیہ میںسے ہے ] اس لئے صاحبین  کے نزدیک قسم کھلوائی جائے گی [
تشریح  : جن مشائخ نے فرمایا کہ مسئلہ اس کا الٹا ہے یعنی صاحبین  کے یہاں قسم کھلوائی جائے گی اور امام ابو حنیفہ  کے نزدیک نہیں کھلوائی جائے گی ۔ انکی دلیل یہ ہے کہ صاحبین  کے نزدیک مکان متعین ہونے کا معاملہ عقد کی طرح ہے ، اور اگر عقد میں اختلاف ہوجائے ،  مثلاایک کہتا ہے کہ عقد ہوا ہے اور دوسرا کہتا ہے کہ نہیں ہوا تو دونوں کو قسم کھلوائی جاتی ہے، اسی طرح مکان کے متعین ہونے اور نہ ہونے میں اختلاف ہوجائے تو دونوں کو قسم کھلوائی جائے گی ۔ اور امام ابو حنیفہ  کے نزدیک مکان کا معاملہ مدت کی طرح ہے ، اور مدت میں بائع اور مشتری کا اختلاف ہوجائے تو قسم نہیں کھلوائی جاتی ہے اسی طرح یہاں بھی نہیں کھلوائی جائے گی ۔
ترجمہ  : ١٢  اور اسی اختلاف پر ہے ثمن ، اور اجرت ، اور تقسیم کرنے کا معاملہ ۔ اور تقسیم کی صورت یہ ہے کہ اگر دونوں نے ایک گھر تقسیم کی اور دونوں میں سے ایک کے حصے میں ایسی چیز آئی جسکو اٹھانے کی اجرت لگتی ہے ۔ ] توامام ابو حنیفہ  کے نزدیک تقسیم فاسد ہوگی اور صاحبین  کے نزدیک تقسیم کی جگہ متعین ہوجائے گی ۔ 
تشریح  : پہلے اصول پر یہاں تین مسئلے متفرع کر رہے ہیں ]١[ عام بیع کی۔ اور مثلا دس من گیہوں کے بدلے کوئی مکان خریدا اور گیہوں ادھار رکھا تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک دس من گیہوں کو دینے کی جگہ متعین ہونی چاہئے اور نہ بیع فاسد ہوجائے گی ، اور صاحبین  کے نزدیک جس جگہ بیع ہوئی ہے وہی جگہ سپرد کرنے کے لئے متعین ہوجائے گی ۔]٢[ مثلا دس من گیہوں اجرت میں متعین کی تو کس جگہ اجرت ادا کرے گا ؟ امام ابو حنیفہ  کے نزدیک اس کی جگہ متعین ہونا ضروری ہے ، اور صاحبین  کے نزدیک وہی جگہ متعین ہوجائے گی جس جگہ پر اجرت کی بات طے ہوئی ۔ ]٣[  و صورتھا الخ سے صاحب ہدایہ نے تیسرے مسئلے کی وضاحت کی ہے ۔مثلا گھر تقسیم کیا اور ایک کے حصے میں دس من گیہوں آیا تو یہ گیہوں کس جگہ دے گا امام ابو حنیفہ  کے نزدیک اس کی جگہ متعین ہونا ضروری ہے ورنہ تقسیم فاسد ہوجائے گی ، اور صاحبین  کے نزدیک وہی جگہ متعین ہوجائے گی جہاں تقسیم ہوئی ہے۔
 
Flag Counter