Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

446 - 540
مکان العقد یتعین لوجود العقد الموجب للتسلیم ٨    ولأنہ لا یزاحمہ مکان آخر فیہ فیصیر نظیر 

ہوجائے گی ۔
لغت : اسلم فی جنسین : سے مراد ہے کہ مبیع دو قسم کی چیز یںہیں، مثلا گیہوں اور چاول اور ثمن ایک قسم کی ہے  ۔ اسلم جنسین: کا مطلب ہے کہ ثمن دو قسم کی چیز یںہیں ، درہم اور دینار ، اور مبیع ایک قسم کی چیز ہے مثلا گیہوں ۔ 
ترجمہ : ٧  صاحبین  کی دلیل دوسرے مسئلے ]مکان متعین کرنے[ کے بارے میں یہ ہے کہ عقد کرنے کی جگہ ہی خود متعین ہوجائے گی ، کیونکہ سپرد کرنے کو جو واجب کرتا ہے وہ عقد وہاں پایا گیا۔ 
تشریح  : دوسرا مسئلہ یہ تھا کہ بیع سلم میں اگر مبیع ایسی ہے جسکے لیجانے کی اجرت لگتی ہے توصاحبین  کے یہاں الگ سے مبیع دینے کی جگہ متعین کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، جس جگہ پر عقد ہوا ہے وہی جگہ مبیع دینے کے لئے خود بخود متعین ہوجائے گی اور بیع سلم صحیح ہوجائے گی۔ اور امام ابو حنیفہ کے نزدیک الگ سے جگہ متعین کرے گا تو بیع درست ہوگی ورنہ نہیں ہوگی ۔ یہاں سے صاحبین  کی دلیل پیش کی جا رہی ہے ، کہ جس جگہ پر بیع سلم کی ہے مبیع دینے کے لئے وہی جگہ خود بخود متعین ہوجائے گی ، ہاں اگر الگ سے متعین کرلے تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
ترجمہ  : ٨  اور اس لئے کہ اس کے مقابلے پر کوئی اور جگہ نہیں ہے ]اس لئے وہی جگہ متعین ہوجائے گی [ عبادات میں حتی الامکان اول وقت کی طرح ہوگیا ، اور قرض اور غصب کی طرح ہوگیا ۔ 
لغت  : اول الاوقات فی الاوامر: مثلا نماز کا حکم دیا تو اس کے اول وقت میں نماز پڑھنا افضل ہوگا ، کیونکہ اس کے مقابلے میں کوئی دوسرا وقت نہیں ہے ، اسی طرح حج کا حکم ہوا تو پہلے سال ہی میں حج کرنا افضل ہوگا ، کیونکہ اس کے مقابلے میں کوئی دوسرا وقت نہیں ہے اسی طرح جس جگہ پر بیع کی وہی جگہ خود بخود مبیع دینے کے لئے متعین ہوجائے گی ۔۔ یہاں اوامر سے مراد احکام ہیں ۔
تشریح  : صاحبین  کی یہ دوسری دلیل ہے کہ جس جگہ بیع سلم ہوا ہے اس کے مقابل دوسری جگہ نہیں ہے اس لئے مبیع دینے کے لئے وہی جگہ متعین ہوجائے گی ۔ پھر اس کی تین مثالیں دیتے ہیں ]١[ نماز وغیرہ  ادا کرنے میں اول وقت  اول وقت افضل ہوتا ہے کیونکہ اس کے مقابلے پر کوئی دوسرا وقت نہیں ہوتا ۔ ]٢[ یا جہاں قرض لیا وہی جگہ قرض واپس کرنے کے لئے متعین ہوجاتی ہے ۔ ]٣[ یا جہاں غصب کیا وہی جگہ مغصوب شیء واپس کرنے کے لئے متعین ہوجاتی ہے ، اسی طرح جہاں بیع سلم ہوئی ہے وہی جگہ مبیع دینے کے لئے متعین ہوجائے گی ۔ اور بیع درست ہوجائے گی ۔  البتہ دوسری جگہ متعین کر لے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
 
Flag Counter