Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

436 - 540
علی اختلاف فصول السنة وہذہ الجہالة مفضیة لی المنازعة.٤  وف مخلوع العظم لا یجوز علی الوجہ الثان وہو الأصح٥  والتضمین بالمثل ممنوع. وکذا الاستقراض وبعد التسلیم 

،گرمی کے موسم میں گوشت اچھا ہوتا ہے جبکہ دوسرے موسم میں وہ بات نہیں ہوتی اس لئے گوشت کی صفت کو منضبط کرنا نا ممکن ہے ، اس لئے اس کی بیع سلم جائز نہیں ہے ۔
لغت  : سمن : موٹا ہونا ۔ ہزال  : دبلاپتلا ہونا۔فصول السنة : سال میں تین موسم ہوتے ہیں ]١[ سردی، ]٢[ گرمی]٣[ بارش کا موسم اس کو فصول السنة کہتے ہیں ۔
ترجمہ  :٤  ہڈی کو نکالے ہوئے گوشت کی بیع سلم جائز نہیں ہے دوسری وجہ سے اور وہی صحیح ہے ۔ 
تشریح  : ہڈی نکال کر خالص گوشت کی بیع سلم بھی جائز نہیں کیونکہ اس میں ہڈی کی کمی بیشی نہیں ہوگی ، لیکن چربی ، اور غیر چربی کی کمی بیشی ہوگی ، یا موسم کے فرق سے گوشت میں فرق آئے گا جسکی وجہ سے بیع سلم جائز نہیں ہوگی۔یہاں دوسری وجہ سے مراد چربی اور غیر چربی ہے ، یا دبلا اور موٹا ہونا ہے ۔ مخلوع: خلع سے مشتق ہے ، نکالنا، ہڈی سے گوشت نکالنا۔
ترجمہ  : ٥  اور مثل کے ساتھ ضمان دینا ممنوع ہے ، ایسے ہی قرض لینا بھی ممنوع ہے ۔ اور تسلیم کرنے کے بعد تو مثل دینا قیمت سے بھی زیادہ بہتر ہے ۔ اور اس لئے کہ قبضہ کرتے وقت دیکھا جائے گا ، اس لئے قبضہ کرنے کے مثل ابھی پہچانا جائے گا ، بہر حال صفت بیان کرنا تو اس پر اکتفاء نہیں کیا جائے گا
تشریح  :  عبارت پیچیدہ ہے ۔۔یہ امام صاحبین  کو جواب ہے، انہوں نے استدلال کیا تھا کہ گوشت ہلاک ہوجائے تو اس کا مثل دینا پڑتا ہے ، دوسرا استدلال تھا کہ گوشت کو قرض پر لیتے ہیں ، اس لئے اس کی بیع سلم بھی جائز ہونی چاہئے ۔ اس کا جواب دیا جارہا ہے کہ گوشت ہلاک ہوجائے تو اس کا ضمان گوشت لازم ہو ایسا نہیں ہے ، بلکہ قیمت لازم ہوتی ہے ، اور اگر  تسلیم کر لیا جائے کہ گوشت ہی لازم ہو تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اصل تو قیمت ہی لازم کرنی تھی ، لیکن یہ صرف معنوی مثل ہے ، اور گوشت معنوی طور پر بھی مثل ہے اور ظاہری طور بھی مثل ہے اس لئے یہ زیادہ اعدل اور بہتر ہے ۔
  یہ دوسرا استدلال] قرض لینے [کا جواب ہے۔۔ اسی طرح گوشت کووزن کرکے قرضہ لینا ہمارے یہاں جائز نہیں ہے اس لئے اس سے استدلال نہیں کیا جاسکتا ہے ، اوراگر تسلیم کرلیا جائے تو فرق یہ ہے کہ گوشت کو قرضہ لیتے وقت  دیکھے گا اس لئے اس کے تمام صفات سامنے آجائیں گے ، اور جب گوشت واپس دیں گے تو اسی صفت کے ساتھ واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا ، اور بیع سلم میں توابھی گوشت کی صرف صفت بیان کی جائے گی، اور مہینے کے بعد لیا جائے گا تو تمام صفت متعین نہیں ہو سکیں گے اس لئے قرض لینا تو جائز ہوگا ، اس کی بیع سلم کرنا جائز نہیں ہوگا۔۔          

Flag Counter