Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

435 - 540
اعتبارا بالسلم ف اللحم عندہ. (٢٥٠)قال ولا خیر ف السلم ف اللحم عند أب حنیفة رحمہ اللہ. ١ وقالا ذا وصف من اللحم موضعا معلوما بصفة معلومة جاز لأنہ موزون مضبوط الوصف ولہذا یضمن بالمثل. ویجوز استقراضہ وزنا ویجر فیہ ربا الفضل٢  بخلاف لحم الطیور لأنہ لا یمکن وصف موضع منہ.٣  ولہ أنہ مجہول للتفاوت ف قلة العظم وکثرتہ أو ف سمنہ وہزالہ 

ترجمہ  :  (٢٥٠) امام ابو حنیفہ  کے نزدیک گوشت میں سلم کرنے میں کوئی بھلائی نہیں ہے ۔
وجہ  :  گوشت گوشت میں تفاوت ہوتا ہے اس لئے گوشت میں بیع سلم کرنا جائز نہیں ہے۔ 
ترجمہ  :١  صاحبین  نے فرمایا کہ اگر گوشت کے متعین جگہ کا وصف بیان کردیا جائے معلوم صفت کے ساتھ تو سلم جائز ہے ، اس لئے کہ وہ وزنی ہے صفت منضبط کی جاستی ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس کا ضمان مثل کے ساتھ ہوتا ہے ، اور وزن کرکے اس کا قرض لینا جائز ہے ،  اور زیادہ ہوجائے تو سود جاری ہوتا ہے ۔
تشریح  : صاحبین  کی رائے ہے کہ جسم کے جس حصے کا گوشت لینا ہے اس کو متعین کردیا جائے اور اس کی صفت بیان کردی جائے اور وزن معلوم ہوجائے تو اس کی بیع سلم جائز ہے، کیونکہ گوشت وزنی ہے اور اس کی صفت ضبط کی جاسکتی ہے ، اس لئے اس کی بیع سلم جائز ہے ۔ آگے اس کے لئے چار مثالیں دی ہیں ]١[ اگر گوشت ہلاک ہوجائے تو گوشت ہی لازم ہوتا ہے ، اس لئے کہ وہ مثلی ہے ]٢[ اس کو وزن کرکے قرض دینا جائز ہے ۔]٣[ اگر گوشت کے بدلے میں گوشت بیچے اور کمی زیادتی ہوجائے تو سود ہوگا ، یہ چاروں مثالیں اس بات کی دلیل ہے کہ گوشت وزنی ہے اور معلوم الصفت ہے اس لئے اس کی بیع سلم جائز ہے ۔ 
لغت  : ربوا الفضل : گوشت کو گوشت کے بدلے میں بیچے اور کمی زیادتی ہوجائے تو اس کو ربوا الفضل، کہتے ہیں ۔ 
ترجمہ  :  ٢  بخلاف پرندے کے گوشت کے اس لئے کہ اس کے کسی ایک جگہ کا وصف بیان کرنا ممکن نہیں ہے ۔ 
تشریح  : پرندہ بہت چھوٹا ہوتا ہے اس لئے اس کی گردن، یا ٹانگ کو متعین کرکے گوشت نہیں لیا جاسکتاہے، وہ تو پورا ہی بیچا جاتا ہے ، اس لئے اس میں بیع سلم جائز نہیں ہے ۔
ترجمہ  : ٣  امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ گوشت مجہول ہے تفاوت کی وجہ سے ہڈی کے کم بیش ہونے میں ، موٹے اور دبلے ہونے میں سال کے موسموں کے اختلاف ہونے میں ، اور یہ جہالت جھگڑے تک  پہونچانے والے ہیں ۔ 
تشریح  :ہماری دلیل یہ ہے کہ کسی گوشت میں ہڈی زیادہ ملاتے ہیں کسی میں کم جس سے قیمت میں فرق ہوتا ہے،جوان جانور کا گوشت اچھا ہوتا ہے ، جبکہ بوڑھا کا گوشت اتنا اچھا نہیں ہوتا ، موٹے جانور میں چربی ہوتی ہے اور دبلے میں نہیں ہوتی 

Flag Counter