Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

431 - 540
نہی عن السلم ف الحیوان ویدخل فیہ جمیع أجناسہ حتی العصافیر.(٢٤٤) قال ولا ف أطرافہ کالرء وس والأکارع ١ للتفاوت فیہا ذ ہو عدد متفاوت لا مقدر لہا. (٢٤٥)قال ولا ف الجلود عددا ولا ف الحطب حزما ولا ف الرطبة جرزا١  للتفاوت فیہا٢  لا ذا عرف ذلک بأن بین لہ طول ما یشد بہ الحزمة أنہ شبر أو ذراع فحینئذ یجوز ذا کان علی وجہ لا 

تشریح  : صاحب ہدایہ کی حدیث یہ ہے ۔(١)عن ابن عباس ان رسول اللہ  ۖ نھی عن السلف فی الحیوان ۔ ( دار قطنی ، باب کتاب البیوع، ج ثالث ، ص ٦٠، نمبر ٣٠٤٠) اس حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے حیوان میں بیع سلم سے منع فرمایا ۔(٢) اس حدیث میں بھی منع فرمایا  ہے۔ عن سمرة ان النبی ۖ نھی عن بیع الحیوان بالحیوان نسیئة  (ترمذی شریف ، باب ماجاء فی کراہیة بیع الحیوان بالحیوان نسیئة ،ص٣٠١، نمبر ١٢٣٧ ابو داؤد شریف ، باب الحیوان بالحیوان نسیئة ،ص ٤٨٨، نمبر ٣٣٥٦)اس حدیث میں حیوان کو ادھار بیچنے سے منع فرمایا ہے۔ اور بیع سلم ادھار ہوتی ہے اس لئے بیع سلم حیوان میں جائز نہیں ہے 
 ترجمہ  : (٢٤٤)  جانور کے اعضاء میں جیسے سر ، اور پاؤںکی بیع سلم جائز نہیں ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس میںتفاوت کی وجہ سے ، اس لئے کہ وہ عددی ہے متفاوت ہے ، اس کے واسطے کوئی اندازہ نہیں ہے ۔ 
تشریح  : جانور کا سر اور پاؤں کی بیع سلم کرنا بھی جائز نہیں ہے ، کیونکہ یہ عددی ہے ، اور اس میں تفاوت ہوتا ہے ۔ 
ترجمہ  :(٢٤٥) اور کھالوں کی بیع سلم گن کر اور لکڑیوں کی بیع گٹھری سے اور گھاس کی بیع سلم پولی سے جائز نہیں ہے ۔
ترجمہ  : ١  تفاوت کی وجہ سے ۔
اصول :  یہ سب مسئلے  اس اصول پر ہیں کہ ، جن چیزوں کو صفات کے ذریعہ متعین نہیں کر سکتے ان کی بیع سلم جائز نہیں ہے۔
تشریح  : کھال کو گن کر بیچے ، لکڑی کو گٹھری بنا کر بیچے ، یا گھاس کو پولی بنا کر بیع سلم کرے تو جائز نہیں ہے ،کیونکہ اس میں تفاوت ہوتا ہے ۔ 
لغت : اطراف  :  طرف کی جمع ہے اعضائ۔  جلود  :  جلد کی جمع ہے کھال۔  عددا  :  گن کر۔اکارع : کراع کی جمع ہے ،  جانور کاپاؤں ۔حطب :  اندھن کی لکڑی ۔ حزما : گٹھری ۔رطبة : تر گھاس ۔جزرا: گھاس کا گٹھر ، گھاس کی پولی ۔ شبر : بالشت ۔ ذراع: ہاتھ ۔
ترجمہ  : ٢  مگر جبکہ معلوم ہو اس طرح کہ اس چیز کی لمبائی ایک بالشت ہے یا ایک ہاتھ ہے بیان کردے جس سے گٹھا باندھا جائے گا تو اس وقت بیع سلم جائز ہوگی اگر اس طرح ہو کہ تفاوت نہ ہو ۔ 

Flag Counter